اب کیا ہوگا؟ - کالم۔ ازقلم: رہبر تماپوری۔


اب کیا ہوگا؟ - کالم۔ 
ازقلم: رہبر تماپوری۔
رابطہ: 8431012141

اکثر لوگ کسی مشکل یا ناخوش گوار واقعے کے بعد بے ساختہ کہتے ہیں: “اب کیا ہوگا؟” پھر بات گلے، شکوے اور شکایتوں تک جا پہنچتی ہے۔ گلہ کسی کے رویّے یا عمل پر ناراضی کا اظہار ہے، شکوہ حالات یا محرومیوں کا بیان، جبکہ شکایت دوسروں کی خامیوں کو بار بار دہرانا ہے۔ ہم اکثر اپنی ناکامیوں کا سبب دوسروں کو ٹھہرا کر مطمئن ہو جاتے ہیں، مگر یہ رویہ مسائل حل نہیں کرتا۔ اگر ہم دوسروں کو بدلنے کے بجائے پہلے خود کو بہتر بنائیں، اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں اور مثبت قدم اٹھائیں تو زندگی بدل سکتی ہے۔ ہماری اصلاح ہی معاشرے کی بہتری کی مضبوط بنیاد ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔