راکھی بندھن( ادب اطفال) - ازقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔
راکھی بندھن( ادب اطفال) -
ازقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔
یہ تہوار راکھی ہے آیا
کہ تحفے محبت کے لایا
وفا کے یہ رشتے نبھانا
تو اپنے اخلاق سجانا
بہن سے محبت کرے گا
وہ اس کی حفاظت کرے گا
نہ ٹوٹے کبھی یہ بندھن
مرا آئینہ ہے ترا من
یہ رشتے یہ ناطے جواں ہو
خوشی سے بہن ہو جہاں ہو
سلامت یہ دھاگے کلائی
مسرت کا پیغام لائی
عمر تیری لمبی ہو بھائی
بہن تیری راکھی ہے لائی
تلک تیرے ماتھے پہ چمکتے
کہ پھولوں کے جیسا تو مہکے
یہ فیضی بھروسہ دیا ہے
تو خوش ہو بہن کی دعا ہے
Comments
Post a Comment