خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ذکراللہ کا انعقاد۔
حیدرآباد۔24/اگست (راست)باسط افتخاری کے بموجب بروز منگل بتاریخ 25/اگست بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم افتخار المشائخ علامہ حضرت پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نماز عصر حلقہ ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آئے گا بعد از زیر صدرات مولانا خواجہ اکبرالدین ذکر افتخاری نواسہ و خلیفہ حضرت پیر چشتی مرشدی سید محمد ولی اللہ حسینی کی صدارت میں محفل قصیدہ بردہ شریف جماعتِ بنی ہاشم و جماعتِ شیخ عبدالواہاب قادری منعقد کی جائے گی۔ بعد از زیر قیادت عالی جناب محترم نعیم شرفی و عالیجناب محترم سید احمد حسین احتشام کے خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں حضور پُرنور محمد مصطفیؐ کے یوم ولادت کے موقع پر محفل نعت و منقبت کا انعقاد عمل میں آئے گا بعد نماز مغرب گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی و خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری کی زیر سرپرستی محترم سید احمد حسین احتشام جشنِ ولادت سرور، کائناتؐ کے موقع پر خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں آثارِ شریف موئے مبارک حضور اکرمؐ کی زیارت کروائیں گے بعد از بہ مزار جدامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ میں چادر گل وعطربیزی عمل میں آئے گا۔اس پُرنور محفل میں شہر دکن کے معروف معزز شخصیتیں جناب ڈاکٹر جاوید کمال، جناب لطیف الدین لطیف، جناب سید اعزاز قادری شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد نماز عشاء زیرنگرانی گدی نشین مولانا سید خواجہ کاشف اللہ حسینی محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا
Comments
Post a Comment