طلبہ وطالبات نے میرؔبیدری سے آٹوگراف طلب کئے۔
بیدر۔ 18/اگست (راست) آج 18/اگست کی سہ پہر سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول میلور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد طلبہ وطالبات نے اردو ودکنی شاعر، افسانہ وافسانچہ نگار اور ادیبجناب محمدیوسف رحیم میرؔبیدری سے آٹوگراف طلب کئے۔ آٹوگراف طلب کرنے میں تین لڑکیاں پیش پیش رہیں۔ان کے بعد طلبہ (لڑکوں) نے بھی تقلید کی۔ میرؔبیدری نے تیس سے زائد طلبہ وطالبات کو اپنے آٹوگراف دئے۔طلبہ کی خواہش کو صرف آٹوگراف تک محدود نہ رکھتے ہوئے آٹوگراف کے اوپر طلبہ وطالبات کو علم کاحصول، والدین کی خدمت، علمی یکسوئی، اللہ سے تعلق، اردو زبان کی حفاظت اور ادب کے حصول کی طرف توجہ دینے سے متعلق جملے طلبہ کی کاپیوں میں تحریر کئے جنہیں طلبہ نے کافی پسند کیا اورشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر جناب محمدیونس صاحب مؤظف بینکر، جناب حیدرعلی شاکر، جناب عبدالسلیم اسد مؤظف صدرمعلم سرکاری اردو اسکول، جناب عثمان صاحب صدر معلم مذکورہ اسکول اور دیگر موجودتھے۔
Comments
Post a Comment