طلبہ زندگی کے سخت ترین موڑ پر بھی خودکشی سے دور رہیں:محمدیوسف رحیم بیدری - گادگی سرکاری اُردولوورپرائمری اور کنڑا ہائی اسکول میں ٹواِن ون کاپیوں کی تقسیم۔


بیدر۔ 27/اگست (راست) ہمیں اپنی مادری زبان کنڑااوردیگر ہندوستانی زبانوں کی حفاظت ضرور کرنی چاہیے اور ملک کی ترقی کی طرف ہم متوجہ ہوں اس کے لئے روزانہ اسکول آناضروری ہے۔ یہ بات جناب حیدرعلی سوداگر ای سی اوبرائے دفترBEOبیدر نے کہی۔ وہ آج جمعرات کو گادگی سرکاری کنڑامیڈیم ہائی اسکول میں یاران ِا دب بیدر کی جانب سے ٹواِن ون کاپیوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ہم تعلیم کے حصول کیلئے محنت کریں۔ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور دیگر مقابلوں میں شریک ہوکر اپنے گاؤں کانام روشن کریں۔ تمام طلبہ نے ہاتھ اٹھاکر وعدہ کیاکہ وہ دسویں جماعت میں زیادہ سے زیادہ نشانات لے کر کامیابی درج کرائیں گے۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ِا دب بیدر نے اپنے خطاب میں طلبہ وطالبات سے کہاکہ ”زندگی بہت خوبصورت ہے اس کو چھوٹے چھوٹے کام میں گنوا نے کے بجائے اپنے پرکھوں کی نسلوں کی حفاظت میں لگانا چاہیے۔ تمام طلبہ زندگی کے سخت ترین موڑ پر بھی خودکشی سے دور رہیں۔ ہمارے پرکھوں نے اپنی پرارتھنا میں بھگوا ن سے ہماری زندگی مانگی تھی۔اس زندگی کو سوسائیڈ جیسے کام میں استعمال نہ کریں۔ جناب میرؔبیدری نے کہاکہ جین زی اورجین الفا تعلیم کے لئے احتجاج کررہے ہیں تو اس کو پوراملک سراہے گا۔ کیوں کہ ہر قیمت پر تعلیم حاصل کرنا ہماری زندگی کامقصد ہونا چاہیے۔ تاکہ ہم آدمی سے انسان بن سکیں۔ ہماراجو سلیبس (نصاب) ہے وہ ہمیں آدمی سے انسان بنانے کی طرف لے جاتاہے۔ ہم انسان بنیں۔ وہ انسان جو اپنے جیسے انسان ہی کو نہیں چرند پرند پر بھی دَیابھاؤ رکھتاہے۔ انھوں نے کہاکہ یاران ِا دب تنظیم جو نوٹ بک دے رہی ہے اس جذبے سے دے رہی ہے تاکہ سرکاری اسکول کے طلبہ آگے بڑھ سکیں۔ انہیں محسوس ہوکہ ان کے ساتھ حکومت کے علاوہ ساراسماج بھی کھڑا ہے۔ جناب حیدرعلی، محمدیوسف رحیم بیدری، انچارج پرنسپل جناب سنجیوکمار، مددگار معلم جناب مدھوسدن،جناب سراج الحسن شادمان اور جناب ساجد شمیم صدرمعلم سرکاری اردو لوورپرائمری اسکول گادگی کے ہاتھوں تمام طلبہ وطالبات میں کاپیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔تمام طلبہ نے یاران ِ ادب اور موجود حضرات کاشکریہ اداکیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔