مہارانی آرٹس کالج فار ویمن، میسور کی طالبات کا اردو میں شاندار مظاہرہ، انجمن ترقی اردو کے زیرِ اہتمام تہنیتی جلسہ۔


میسور، 22 اگست (پریس ریلیز): انجمن ترقی اردو ہند (شاخ) میسور کے زیرِ اہتمام انجمن ہال، عمارت انجمن اتحادِ اسلام، سائیڈ روڈ، منڈی محلہ میں ایک پُروقار تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں ایس ایس ایل سی، پی یو سی اور ڈگری سطح پر اردو ٹاپرس کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں بالخصوص مہارانی آرٹس کالج فار ویمن، میسور کے شعبۂ اردو کی طالبات کی تعلیمی سال 2025-26 کی شاندار کارکردگی پر انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔
کالج کے شعبۂ اردو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق دوم سمسٹر میں سیدہ ایمن نے 94 نمبر جبکہ عالیہ فردوس اور الفیہ بانو نے 92، 92 نمبر حاصل کیے۔ چہارم سمسٹر میں سیدہ لبیبہ نے 92 نمبر، رقیہ بانو اور سمیعہ تبسم نے 90، 90 نمبر جبکہ زوبیہ خانم نے 87 نمبر حاصل کیے۔ اسی طرح ششم سمسٹر میں سمیعہ خانم نے 94 نمبر، نور محمدی نے 93 نمبر، ثانیہ تاج اور تہنیت عتیق نے 90، 90 نمبر، ناہیہ خانم نے 89 نمبر اور مسکان بانو نے 87 نمبر حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
طالبات کی اس نمایاں کامیابی پر شعبۂ اردو کی ایسوسی ایٹ پروفیسر و صدرِ شعبہ محترمہ رابعہ بانو بی۔ نداف اور گیسٹ لیکچرر ڈاکٹر جبین تاج نے تمام کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج طالبات کی انتھک محنت اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا ثمر ہیں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ آگے بھی اردو زبان و ادب سے جڑی رہیں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منواتی رہیں۔
تہنیتی جلسے کی صدارت جناب سید شفیع احمد (صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ میسور و نائب صدر انجمن ترقی اردو ہند، کرناٹک) نے کی۔ تقریب میں پروفیسر مسعود سراج (سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس و سابق صدر شعبۂ اردو، میسور یونیورسٹی) بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
مہمانانِ اعزازی کے طور پر ڈاکٹر نیاز پاشاہ (ریسیڈنٹ میڈیکل آفیسر، کے آر ہسپتال، میسور)، محترمہ رخسانہ نازنین (موظف ڈی ڈی پی آئی، میسور) اور جناب عابد اللہ اطہر شیموگوئی (معتمد انتظامی، انجمن ترقی اردو ہند، کرناٹک) نے شرکت کی۔ جلسے کے انعقاد میں سید احمد راحل (نائب صدر)، نعمت اللہ خان (نائب صدر) اور ڈاکٹر سید عتیق الرحمن (معتمد) کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ تقریب میں ادب دوست شخصیات، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے کامیاب طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔