محبان اردو کی خدمات کے پیش نظر عالمی یوم اردو تقریب اشد ضروری : ڈاکٹر سید احمد خاں۔
نئ دہلی(رپورٹ:ٹی این بھارتی ) سر زمین ہند میں پرورش پانے والی اردو زبان کی ترقی و ترویج کے لئے گزشتہ تین دہائیوں سے اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن کام کرنے میں مصروف ہے ۔ اس سلسلہ میں یوم اقبال ( 9 نومبر ) بنام یوم اردو کے ذریعے ہر برس اردو زبان کی ترقی کے لئے تقسیم انعامات کی تقریب میں ا ردو کے نام نہاد صحافی ، محقق ، ادب کی ترویج و اشاعت ، فارسی زبان ، میدان تعلیم ، برقی ذرائع ابلاغ ، قومی یکجہتی مو ضوعات پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔ تنظیم کے بانی ڈاکٹر سید احمد خاں (ماہر طب یونانی ) نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے محبان اردو کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے
امسال بھی ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق کی صدارت میں منعقد اجلاس میں کنوینر ڈاکٹر سید احمد خاں نے بتایا کہ ایوان غالب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس ۱حمد کو لائف ٹائم ا چیو مینٹ ایوارڈ ، علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ا دب ڈاکٹر دبیر احمد( کو لکا تا ) مرزا غالب عالمی یوم اردو ایوارڈ پروفیسر سید آل ظفر (مظفر پور) قاضی محمد عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ترویج زبان اردو ر ئیس وارثی (نیویارک ) ، مولانا عبد الماجد دریا با دی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان و ادب ڈاکٹر چوبدار محمد۔ شفیع عبدالستار ( ایڈیٹر صدائے مہاراشٹر ۔ شو لا پور ) اور کنور مہندر سنگھ بیدی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب ڈاکٹر خبیب احمد ( اعظم گڑھ) کے نام شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں نور جہاں ثروت عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ڈاکٹر شمع افروز زیدی ، مولانا عثمان فارقلیط عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت عبد الرشید(باغپت) کے ساتھ ساتھ ہی اردو صحافت کے لئے محمد کاظم اختر حسین ، منجیت بھاوڑیا مجید ( کروکشیتر) ، عبد العظیم مدنی ( نیپال) ڈاکٹر محمد شیم اختر ( دور درشن دہلی) شامل ہیں ۔ اردو ادب کی دیگر اصناف میں نمایاں کارکردگی کے لئے محمد احمد دانش ( بجنور ) شہاب انور (امروہہ ) ، ڈاکٹر جاوید اختر (کرناٹک ) ڈاکٹر محمد مقیم (دہلی) ، پروفیسر شمس الہدی ( حیدرآباد ) ، ڈاکٹر ارشد حسن خان ( ٹونک ) مو لانا محمد شمشاد ندوی( جے پور ) کچھ دیگر سشخصیا ت کے تحت ڈاکٹر شبانہ ، محمد رفیع ، سفیان انصاری ، خان نوید الحق ، راکیش کمار ، کو بھی ایوارڈ دینے کے لیے منتخب کیا گیا ۔ جبکہ جھارکھنڈ کے ہادی پبلیکیشنز کو منشی نول کشور عالمی یوم اردو ایوارڈ کے لئے شامل کیا گیا ۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ معروف صحافی سہیل انجم ، جلال الدین اسلم اور جاوید اختر اردو کمیٹی کے ممبران کے فیصلہ کے پیش نظر 9 نومبر 2026 کو تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ گورکھپور کی علمی و ادبی شخصیت مرحوم محمد حامد علی کی حیات و خدمات پر مشتمل مجلہ کا اجراء بھی کیا جائے گا ۔ یاد رہے اردو ڈیولیمپینٹ آرگنائزیشن اور یو نائیٹڈ مسلم آف انڈیا کے اشتراک سے منعقد یوم اردو تقریب بین الاقوامی سطح پر عالمی یوم اردو کے نام سے شہرت یافتہ ہے گوگل پر بھی 9 نومبر کو عالمی یوم اردو کے نام سے منفرد پہچان مل چکی ہے ۔
Comments
Post a Comment