یومِ آزادی کے موقع پر جی این آر ایف کی جانب سے بھساول میں عظیم الشان بلڈ ڈونیشن کیمپ۔


بھساول:( صلاح الدین ادیب) یومِ آزادی کے موقع پر سماجی خدمات کے میدان میں سرگرم غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF)، دعوتِ اسلامی انڈیا کی جانب سے بھساول میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 15 اگست 2026 کو دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک سنی جامع مسجد کے قریب، جام محلہ، بھساول میں منعقد ہوگا۔

GNRF کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خون کا عطیہ دینے جیسے نیک اور سماجی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ خون کا عطیہ کسی ضرورت مند مریض کے لیے زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

منتظمین نے صحت مند اور اہل شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمپ میں پہنچ کر خون کا عطیہ دیں۔

کیمپ کے سلسلے میں مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 91561 11786 اور 70205 83371 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مقام: سنی جامع مسجد کے قریب، جام محلہ، بھساول، ضلع جلگاؤں
تاریخ: 15 اگست 2026
وقت: دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک
منتظم: GNRF – غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن، دعوتِ اسلامی انڈیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔