عروس البلاد جدہ کی تیرتی ہوئی “مسجد الرحمہ” - اسلامی طرزِ تعمیر کا منفرد شاہکار۔


کے این واصف : مکہ مکرمہ کا دروازہ کہلانے والا شہر جدہ کے شمالی ساحل کے ساتھ واقع “مسجد الرحمہ” کا طرزِ تعمیر ایک منفرد لینڈ مارک ہے جو شہر کے سی فرنٹ کی شناخت ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق اسے فلوٹنگ یا تیرتی ہوئی مسجد بھی کہا جاتا ہے جو سمندر کے اوپر پل اور ستونوں پر تعمیر کی گئی ہے۔ 
تاہم اس کی اہمیت محض اس نام تک محدود نہیں۔ گزشتہ دہائیوں کے دوران یہ جدہ کے ساحلی منظر نامے اور اس کی بصری شناخت کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ مساجد کی تعداد کے لحاظ سعودی عرب دنیا میں تیسرے نمبر پر آتاہے۔ مگر مساجد کی اندرونی و بیرونی خوبصورتی، مصلیان کے لیے مہیا آرام دہ ماحول وغیرہ کے اعتبار سے سعودی عرب پہلے مقام پر آتاہے۔ ویسے مساجد کی تعداد کے اعتبار سے انڈونیشیا دینا میں پہلے، ہندوستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر آتے پر آتے ہیں۔ 
مسجد رحمتہ کا ڈیزائن اسلامی فنِ تعمیر اور جدید طرزِ تعمیر کا ایک حسین امتزاج ہے۔ مسجد کے اندر اسلامی فن تعمیر سے متاثرہ خطاطی، جیومیٹرک ڈیزائن اور دیگر آرائشی عناصر موجود ہیں۔ کھڑکیوں سے آنے والی قدرتی روشنی مسجد کے ہال میں ایک پُرسکون ماحول پیدا کرتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔