ویتنام" خوبصورت اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت والا اوردینی و دنیوی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ملک۔


"ویتنام" خوبصورت اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت والا اوردینی و دنیوی اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ملک۔

بیٹے 'باپ کی "جائیداد " کے اور بیٹیاں باپ کے "درد کی وارث" - ایوان احمد میں پروفیسر مسعود احمد 'حسام الدین ریاض'مجتبی عابدی اور لطیف الدین لطیف کا خطاب 
حیدرآباد- 5جولائی( پریس نوٹ) رباط محبان اردو علی عبداللہ انکلیو ملک پیٹ حیدرآباد میں ایوان احمد کے زیر اہتمام ہفتہ واری شعری 'ادبی' علمی' تہذیبی و ثقافتی آٹھویں نشست "محفل عصرانہ" بہ صدارت ڈاکٹر فاروق شکیل ایوارڈ یافتہ منعقد ہوئی محفل کے کنوینر محمد مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد نے اس محفل کو جو ان دنوں ویتنام کے دورے پر ہیں مخاطب (آن لائن)کرتے ہوئے کہا کہ ویتنام ایک خوبصورت اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت والا ملک ہے اس کا دارالحکومت ہنوئی اور اس ملک کا سب سے بڑا شہر ہوچی منہ ہے ویتنام کےمطالعاتی دورے پر روانہ پروفیسر مسعود احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ویتنامی زبان یہاں کی سرکاری زبان ہے یہاں بدھ مت' لوک روایات اور چینی ثقافت کا گہرا اثر پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دینی و دنیوی اعتبار سے اس ملک کی بڑی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مختلف تہذیبوں کو سمجھنےو سیکھنے کا عمل مطالعہ کے علاوہ مختلف ممالک کے سفر اور وہاں کے ملاقات کرنے والوں سے ہوتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی سوچ نئی فکر انسان میں نئے نئے ارادے قائم کرتے ہیں جس سے زندگی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے میں ہمیں مدد ملتی ہے ممتاز و معروف مزاحیہ و سنجیدہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف اور معاون کنوینر و خادم اردو جناب محمد حسام الدین ریاض نے کاروائی چلائی جناب سلیمان صدیقی اعتبار نےکہا کہ اردو کے تعلق سے ہم صرف اور صرف حکومتوں کو ذمہ دار قرار دینے کے بجائے اپنی ذمہ داری کو بھی محسوس کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے ریاست تلنگانہ میں ہی نہیں بلکہ مدراس، تامل ناڈو، بنگلور اور کیرالا میں بھی اردو زبان کثرت سے بولی جاتی ہے اردو کے استعمال سے ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں عملی طور پر اقدام کی صورت یہ ہے کہ ہم خود بھی روزمرہ کے کاموں میں اور اپنے تمام محفلوں میں اردو الفاظ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جناب لطیف الدین لطیف نے کہا کہ محفل عصرانہ اب تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی ہے یہ محفل شاعروں ادیبوں اور دیگر معززین کو آپس میں مل بیٹھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے اس کا سہرا پروفیسر محمد مسعود احمد کے سر جاتا ہے جناب محمد حسام الدین ریاض نے اس موقع سے کہا کہ ماضی کے بہ نسبت اب اقدار بدلتے دکھائی دے رہے ہیں زندگی میں سکون اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی خاص بات کو کسی کے سامنے شیئر نہیں کرنا چاہیے ہم کوئی کام کا منصوبہ بناتے ہیں تو جب تک اس میں ہم کو کامیابی نہ ملے اس کا چرچہ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ اپنےخاندانی مسائل کو ہرایک کے سامنے بیان کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اپنے جو بھی مسائل ہوں آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہرکس و ناکس ہمارے ذاتی ہو یا خاندانی مسائل سن کر حل کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وراثت کے جھگڑے اب بہت زیادہ سننے میں آرہے ہیں بہت ہی کم گھر ایسے ہوں گے کہ جو اس مسئلے سے محفوظ ہوں انہوں نے کہا کہ باپ سے بیٹوں کا بے رخی اختیار کرنا عام ہوتا جا رہا ہے بیٹے' باپ کی جائیداد کے وارث ہونے کا دعوی تو کرتے ہیں لیکن ماں باپ کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں کرتے جبکہ بیٹیاں باپ کے درد کی وارث ہوتی ہیں ڈاکٹر فاروق شکیل کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوا صدر مشاعرہ کے علاوہ مہمان خصوصی جناب فرید سحر 'جناب جہانگیر قیاس 'جناب ثنا اللہ انصاری وصفی 'جناب شرف الدین ارشد' جناب سید مصطفی علی سید 'جناب جاوید نقشبندی' جناب سید ذبیح اللہ' جناب لطیف الدین لطیف اور جناب سلیمان صدیقی اعتبار نے اپنا کلام سنایا ممتاز و معروف سینیئر کانگریسی قائد جناب مجتبی عابدی نے محفل عصرانہ کو اپنی نوعیت کی ایک منفرد محفل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد اردو زبان و ادب کی بہتر انداز میں خدمت انجام دے رہے ہیں انہوں نے محفل میں موجود تمام شعراء کی اردو زبان سے متعلق خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارا ملک اور ہمارا شہر حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا آئینہ دار ہے ہم ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ قومی یکجہتی کو بھی اولین ترجیح دیتے ہیں اس موقع پر جناب سید ریاض محمد نائس اردو کمپیوٹر سنٹر، محمد اسمعیل احمد اور دیگر احباب بھی موجود تھے جناب محمد حسام الدین ریاض نے شکریہ ادا کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔