یومِ آزادی کی پُروقار تقریب.


جلگاؤں (راست) سر سید احمد خان لائبریری،جالگاؤں کے زیرِ اہتمام یومِ آزادیٔ ہند  کے پُرمسرت موقع پر ایک نہایت شاندار، باوقار اور معلوماتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی، طلبہ، لائبریری کے عہدیداران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ 
 تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ابوبکر شیخ نے حاصل کی۔
 اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جسے عافیہ شیخ نے پیش کیا، جبکہ خنساء شیخ نے خوبصورت ملی نغمہ پیش کرکے محفل کو جذبۂ حب الوطنی سے سرشار کردیا۔ 
 نظامت کے فرائض محمد مجاہد الاسلام نے نہایت خوبصورتی اور پُراعتماد انداز میں انجام دیے۔
 معزز مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کرکے عزت و احترام کا اظہار کیا گیا۔
 تقریب میں الپ سنکیان سیوا سنگھ کے جہانگیر اے خان، ستار جناب صاحب، ڈاکٹر سعید نگر سیوک،
 یونس صاحب (ایل آئی سی)،  یعقوب ڈرائیور صاحب، ابراہیم حاجی صاحب، سماج سیوک سلیم نامدار صاحب، ضیاءالدین صاحب (ایم ای سی بی)، پٹھان صاحب، بابو بھائی، يونس پنجاری 
 اور یوسف بھائی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
 سر سید احمد خان لائبریری کے صدر جناب محمد رؤف عبدالغنی شیخ صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی تشریف آوری پر تہِ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔ 
ستار جناب صاحب نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں مسلمانوں کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادیٔ ہند کی تحریک میں مسلمانوں نے جان، مال اور قربانیوں کے ذریعے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو تاریخ سے واقف ہونے اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی۔ 
جناب محمد رؤف عبدالغنی شیخ صاحب نے طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم، محنت، نظم و ضبط اور اچھے اخلاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں اپنے وقت کی قدر کرتے ہوئے علم حاصل کرنا اور ملک و معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ 
صدراتی کلمات جہانگیر اے خان صاحب نے پیش کیے۔ انہوں نے یومِ آزادی کی تاریخی اہمیت، آزادی کی جدوجہد اور شہریوں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا اور اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ 
 آخر میں مبشر شیخ اور ادریس شیخ نے تمام معزز مہمانان، شرکائے تقریب، طلبہ اور منتظمین کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔
 خصوصی طور پر تمام معزز مہمانانِ گرامی کا شکریہ، جنہوں نے اپنی قیمتی تشریف آوری سے اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
 آزادی کا جشن صرف خوشی کا موقع نہیں، بلکہ اُن عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن کی بدولت ہمیں آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع ملا۔

جئے ہند! 
یومِ آزادی مبارک! 
سر سید احمد خان لائبریری، مہرون جالگاؤں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔