بھساول اور جلگاؤں میں بکر قصاب سماج کے تعلیمی تربیتی و نمایاں کامیاب طلباء کے تقسیم انعامات کا انعقاد - میری بیٹیوں پڑھو ! مگر عزت و ایمان کی حفاظت فرض ھے : مفتی محمد ھارون ندوی۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) میری بیٹیوں علم ضرور حاصِل کرو،بڑی بڑی ڈگریاں لو،ڈاکٹر انجینیئر،پائلٹ جو بننا ھے بنو مگر ماں باپ کی عزت اپنے دین و ایمان کی حفاظت پہلا فرض ھے، ہم اُن تمام ترقیوں ڈگریوں کو لات مارتے ہیں جو  عزت و ایمان نیلام کرکے حاصِل ہوں؟  سب سے بڑی ڈگری اعزاز اپنی عفت و پاکیزگی اور ایمان کی حفاظت ھے۔ ماں باپ آپ پر خرچ کر رھے ہیں، آپ پر بھروسہ کر رھے ہیں اُنکے بھروسے کو ٹھیس مت پہنچاؤ، اپنے دین اِسلام کو بھی بدنام مت ہونے دو ، سماج بھی آپکے ساتھ ھیں آپکو مدد کرنے کے لئے تیار ھیں ، ایسی بہت ھی اہم باتیں نصیحتیں مُسلم بکر قصاب سماج کے قومی صدر اور جمعیت علماء مہاراشٹرا کے نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے بھساول اور جلگاؤں دونوں جگہ تعلیمی تربیتی اور تقسیمِ انعامات کے پروگرام میں اپنے صدارتی خطاب میں بیان فرمائی، سماج کے جن طلباء و طالبات نے نیٹ امتحان ، ڈاکٹری ، دسویں ، بارہویں ، انجینئرنگ یا عالِم ، حافظ کی ڈگری حاصل کی ہے اُن تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کے دو پروگرام رمنعقد کیۓ  گئے تھے، ایک شہر بھساول اور دوسرا پروگرام جلگاؤں شہر میں ہوا ، سماج کے 200 اچھے نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی دیکر اعزاز کیا گیا - 
حاجی انور اور یوسف بھائی نے والدین کو بچّوں کی اچّھی تعلیم اور تربیت پر اُبھارا ، ماہرِ تعلیم جناب ڈاکٹر 
 عبد الکریم سالار صاحب نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ماں باپ کا سماج کا اور مُلک کا نام روشن کرنے کی طلباء کو  نصیحت کی -
اِن دونوں پروگرام کی صدارت مفتی محمد ھارون ندوی نے کی۔  مہمانِ خصوصی کے طور پر یوسف لطیف کھاٹک ، پروفیسر شکیل سر ، انور کھاٹک ، ڈاکٹر عبد الکریم سالار، مشتاق بادشاہ ، صدام کھاٹک ، حاجی ابراھیم ، افسر سر ،امین قریشی ، حاجی حکیم اور کثیر  تعداد میں ضلع جلگاؤں کے ذمّے داران سمیت سماج برادران  موجود تھے - 
مُسلم کھاٹک سماج کے یہ دونوں تعلیمی تربیتی اور تقسیمِ انعامات کے پروگرام کو سماج کے نوجوانوں نے بزرگوں کی سرپرستی و نگرانی میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔