قرآن کریم کا نور اپنی زندگی میں چاہتے ہیں تو معمول سے تلاوتِ کریں۔



ظہیر آباد : 23 اگسٹُ، (نظامی) مدرسہ جامعہ عربیہ دارالقرآن بینک کالونی ظہیرآباد میں عظیم الشان جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن ؤ سیرت النبی اصلاح معاشرہ منعقد ہوا جلسہ کا آغاز مدرسہ کے طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا بعد ازاں طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا گیا اس جلسہ کی سرپرستی مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی جرنل سیکریڑی جمعیت علماء ضلع سنگاریڈی نے فرمایا نظامت کے فرائض مفتی معین صاحب قاسمی نے انجام دی حافظ سجاد الرحمن خیری صاحب نے اسلام کی وسعت ؤ بیٹیوں پر بہترین کلام پیش کیا مہمان خصوصی مفتی محمد خلیل احمد قاسمی صاحب صدرِ سیٹی جمعت علماء نے سیرت النبی ؤ اصلاحی پہلو پر تفصیلی روشنی ڈالی اس جلسہ کے روح رواں مقرر مہمان خصوصی خطیب دکن شیخ الحدیث مولانا عتیق الرحمن صاحب قاسمی صدر جمع علماء ؤ حفاظ ؤ بانی مدرسہ گلشن خیرالنسا اپنے قیمتی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کہ اس ادارے سے اتنی بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے ناظرہ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے بڑے خوش نصیب ہیں وہ جنکے سینوں میں قرآن مجید محفوظ ہوگا قرآن کریم ایک ایسا خزانہ ہے اسکے الفاظ کے اندر ایسا نور ہے اگر ایک الفاظ کا نور سارے عالم میں رکھ دیا جائے تو تو سارا عالم منور ہوجائے اگر اپنی زندگی میں خیر وبرکت چاہتے ہیں اگر دنیا ؤ آخرت میں کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں انہوں نے مدرسہ کی اور مدرسہ کے اساتذہ اور ذمہ داروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور انکی محنتوں کو سراہا اور عوام سے مدرسہ ہر معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور پھر پور تعاون کی اپیل بھی کی اس موقع پر محلے کے کونسلر ؤ سنیر کانگریس قاید محمد جمیل صاحب مونسپل چیرمین محمد یونس صاحب نے بھی شرکت کی ناظرہ قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں سند اور انعامات سے نوازا گیا اس موقع پر جمع علماء ؤ حفاظ کے علاوہ مرد وخواتین کثیر تعداد میں موجود تھے مفتی عبد الواسع رحمانی صاحب ناظم مدرسہ نے علماء ؤ حفاظ اور شرکت فرمانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔