سعودی دارالحکومت ریاض میں “سائلنٹ ایئرپورٹ”پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز۔


 کے این واصف : دنیا کے بہترین ہوائی اڈّون میں شمار ہونے والے سعودی عرب کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ریاض) نے بین الاقوامی ٹرمینل نمبر 5 پر “سائلنٹ ایئرپورٹ” پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کو مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد پبلک اناؤنسمنٹ کو کم کر کے مسافروں کو ایک پر سکون اور زیادہ آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنا، انہیں ڈیپارچر گیٹس تک محدود کرنا ہے۔
اس کے ساتھ مسافروں تک معلومات 
فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سکرینز اور چینلز پر انحصار کو مزید بڑھانا ہے۔
مسافر اب ایئرپورٹ کے واٹس ایپ نمبر، ویب سائٹ، نوٹیفیکیشنز اور “آسک می” ٹیم کے ذریعے اپنی فلائٹ اپ ڈیٹس کو فالو کر سکتے ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے پروجیکٹ کے دیگر مراحل کے نفاد کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
واضح رہے گزشتہ برس کی اسکائی ٹریکس انڈیکس میں کنگ خالد انٹرنیشل ایئرپورٹ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
جن میں مشرق وسطی میں بہترین ایئرپورٹ، دنیا بھر میں بہترین نیا بین الاقوامی ٹرمینل ( ٹرمینل نمبر ون) میں تیسری رینکنگ اور مشرق وسطی کے بہترین ایئرپورٹس میں چوتھی جبکہ 30 سے 40 ملین مسافروں کی کیٹیگری میں بھی چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
 اسکائی ٹریکس برطانیہ میں قائم ایک عالمی ادارہ ہے جو دنیا بھر کے ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کی سروسز اور مسافروں کے تجربات کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کرتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔