ظہیرآباد میں اجتماعی شادیوں کیلئے لڑکیوں کے والدین میں مبلوسات کی چیرمین بلدیہ محمد یونس کے ہاتھوں تقسیم۔


ظہیرآباد 18/اگست(نمائندہ،جی،یم) ظہیرآباد میں جشن میلاد النبی کے موقع پر مستحق لڑکیوں کی اجتماع شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اس خصوص میں دلہنوں کے والدین کے سرپرستوں میں شادیوں کے مبلوسات کی تقسیم صدرنشین بلدیہ محمد یونس کونسلر بلدیہ محمد نظام الدین گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی بی آریس پارٹی ضیاءالدین قاضی خطیب امام عیدگاہ کے ہاتھوں سے دلہنوں کے سرپرستوں میں مبلوسات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ خطیب امام عیدگاہ سید ضیاء الدین قاضی کی دعا سے پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ جناب گورے میاں سکندر صدر میناریٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں ایک دوسروں کی مدد کرنا عظیم نعمت ہے مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا قوم و ملت کا اولین مقصد ہے گذشتہ14 سالوں سے عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دن مستحق نادر لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم کیا جاتا ہے اس سال بھی 26 اگست بروز چہارشنبہ صبع 9 بجے عیدگاہ میدان میں مستحق لڑکیوں کی شادیوں کا اہتمام رکھا گیا ہے صدرنشین بلدیہ محمد یونس کونسلر بلدیہ محمد نظام الدین نےکمیٹی کے مستحسن اقدام کی ستائش کی اس موقع پرکمیٹی کے ذمہ داران اراکین کمیٹی الحاج گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی صدر شادی کمیٹی نائب صدرمحمد اظہر رفیق انصاری محمد معین محمد وسیم کے علاوہ محمد علی سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ شیخ ناصر غوث الدین قریشی ودیگر موجود تھے۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔