جلگاؤں شہر کے "محمد آصف عبدالرحیم منیار" کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض.


جلگاؤں (راست) شعبہ تعلیم اور انفارمیشن سائنس سے وابستہ محمد آصف عبدالرحیم منيار (سابِق اکیڈمک کو آرڈینیٹر اردو، یشونت راؤچوہان مہاراشٹراوپن یونیورسٹی، ناسک، سابق لائبریرین اور آفس سپریٹندنس جامعہ اِسلامیہ اشاعت العلوم جامعہ بی۔ایڈ، ڈی ایڈ کالج، اکل کواں)، موجودہ جلگاؤں شہر کے 'شری پی۔ای ۔تاتیہ پاٹل فارمسی كالج کے لائبریرین "محمد آصف عبدالرحیم منیار" نےشولاپورشہرکی"پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپور،سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار (ایڈیٹرصدائےمہاراشٹراردواخبار، شعبہ صدر اردو ایس۔ایس ۔اے ۔آرٹس،کامرس کالج اور بی۔او۔ایس چیئرمین ، شولاپور یونیورسٹی شولاپور) سرکی رہنمائی میں پی ایچ ڈی کی ڈگریحاصل کی ۔اوپن ڈیفنس وایوا کے خارجی ممتحن (ایکسٹرنل ریفری) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرب اُستاد (گلبرگہ) نے اپنی شرکت سے مزید علمی، ادبی اور تحقیقی رنگ وہ آہنگ بخشا۔ وايوا کی صدارت ڈاکٹر ائی ۔جا ۔تمبولی نے کی۔ محمد آصف عبدالرحیم منیار جلگاؤں کی "منیار برادری" سے تعلق رکھتے ہیں۔ موصوف کے علمی شغف کا اندازہ ان کی تعلیمی لیاقت سے لگایا جا سکتا ہے۔ موصوف نے 
# M.A. ( Urdu)
# M۔A, (Philosophy)      
# M.A۔ (Subject Communication),
# B.Lib & Info.Science, 
# M.Lib & Info.Science, 
# M.Phil.(In Library Science), 
# SET (In Urdu), 
# Ph.D. (In Urdu)  
کی ڈگر حاصل کر چکے ہیں۔ حصول علم کے اس سفر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری نے ان کی علمی و ادبی شخصیت میں مزید اِضافہ کیاہے۔ڈاکٹر محمد آصف عبدالرحیم منیار کی پی ایچ ڈی کے موضوع کی انفرادیت ان کے علمی تجس کو پیش کرتی ہے۔ ان کا تحقیقی مو ضو ع "اردوزبان وادب کے فروغ میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا کردار:ایک مطالعہ" کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ جس میں موجودہ دور کے پرنٹ، الیکٹرونیک اورسوشل میڈٰیا،اردواورڈیجیٹل ورلڈ، مصنوعی ذہانت (اے۔آئی) وغیرہ کو تحقیق میں شاملِ کرکے نتائج اخذ کیے گیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اُردو زبان کو ڈیلینیٹ (DELNET) دہلی میں شا میل کئے جانے کے لیئے بھی سفارشات پیش کی گئی ہیں ۔ جب کہ موصوف "شری پی ۔ای۔تاتیہ پاٹل فارمیسی کالج، جلگاؤں میں لائبریرین کے عہدے پر فائز ہیں۔ جب ہم محمد آصف عبدالرحیم منیار کی تعلیمی لیاقت، ان کے پی ایچ ڈی کے موضوع اوران کے شعبہ ملازمت پر نگاہ کرتے ہیں تو موصوف تینوں شعبوں میں دسترس کے حامل ہمہ جہت شخصیت کے مالک نظر آتے ہیں۔ہم ڈاکٹر محمد آصف عبدالرحیم منیار کی اس کامیابی پر اُردودانشورحضرات پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار دلوی(ممبئی), پروفیسر ڈاکٹر مجید بیدار(حیدرآباد), پروفیسر ڈاکٹر محمود صدّیقی (مانو،حیدرآباد), پروفیسر ڈاکٹر محمد كفل احمد (مانو حیدرآباد), ڈاکٹر بی۔ اے۔ پٹیل (سابق پرنسپل اقراء بی۔ایڈ ۔کالج ۔جلگاؤں), پروفیسر ڈاکٹر شرفالدین ساحل(ناگپور), ڈاکٹرز غلام نبی مومن (کلیان), پروفیسر ڈاکٹر ایم۔اقبال (جلگاؤں), ڈاکٹر یحییٰ نشیط (یوت محل), پروفیسر ڈاکٹر حمید سحر وردی (گلبرگہ), ڈاکٹر حمیداللہ خان (پربھنی), پروفیسر ڈاکٹر سلیم محی الدّین (پربھنی), ڈاکٹر عتیق (جلنہ), ڈاکٹر راغب دیشمکھ (خامگاؤں), ڈاکٹر عمان عبید (مانو، حیدرآباد), ڈاکٹر سیدہ اختر (ممبئی), ڈاکٹر آصف (امراوتی), ڈاکٹر اسداللہ خان(ناگپور), ڈاکٹر جبین شکیل (مالیگاؤں), ڈاکٹر فاروق انصاری، ڈاکٹر نور الٰہی (ناسک), ڈاکٹر عقیلہ غوس (امباجوگاائی), ڈاکٹرمعیزا قاضی (ممبئی), ڈاکٹر انجم بارابنکوی (بھوپال), ڈاکٹر ابراھیم جاگیردار (پونا), ڈاکٹر جاوید اقبال (هنگولی), ڈاکٹر خلیل صدیقی (ادگیر), ڈاکٹر ڈاکٹر محبوب ثاقب (اُدگیر), ڈاکٹر مقبول احمد مقبول (اُدگیر), پروفیسرڈاکٹر عنایت صاحب ( جموں کشمیر), ڈاکٹر نوشاد مومن (کلکتہ), ڈاکٹر بابو شیخ (جلگاؤں), ڈاکٹر زاکر علی سید (جلگاؤں), ڈاکٹرِ جنت باغبان (سولاپور) ، ڈاکٹر اقبال برقی( مالیگاؤں), ڈاکٹر ایس۔ایم۔شکیل (برہانپور), ڈاکٹر ساجد علی قادری (جلگاؤں), ڈاکٹر آفاق انجم (جلگاؤں) اور ڈاکٹر خان ظہیراحمد عبدالحمید منیار (جلگاؤں) وغیرہ نے قلب کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیۓ اور ان کے مستقبل کے لیئے نیک خواہشات اور دعا گو ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔