کڈنی سنٹر “ میں جدید ترین مشین برائے تشخیص امراض قلب اور ڈائلاسس کا افتتاح بدست جناب احمدالدین اویسی و مولانا شبّر پاشا قادری۔


کے این واصف : گردوں کے امراض کے معروف اسپتال SAP کڈنی سنٹر سالارجنگ کالونی حیدرآباد میں تشخیص برائے امراض قلب اور ڈائلاسس کی جدید ترین مشین Fresinius Dialyses 5008 machine کا افتتاح بدست جناب احمدالدین اویسی و مولانا شبّر پاشا قادری صاحب عمل میں آیا۔ یہ جدید ترین مشینین جرمنی سے درآمد کی گئین ہیں۔ افتتاح کے بعد ان حضرات گرامی نے چیرمین SAP کڈنی سنٹر ڈاکٹر نیاز احمد خان اور کنسلٹنٹس ڈاکٹر شعیب احمد خان اور ڈاکٹر عاقب احمد خان کو اسپتال میں جدید مشینز کے اضافہ کئے جانے پر مبارکباد دی اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ 
قبل ازیں درسِ بشائر الخیرات اور 38 ویں ماہانہ مجلسِ درود شریف زیر نگرانی مولانا شبّر پاشا قادری کا انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر شعیب احمد خان کے مطابق حضرت مولانا شبّر پاشا قادری کا درس بشائر الخیرات اور محفلِ درودِ شریف SAP کڈنی سنٹر پر ہر ماہ کے پہلے اتوار کو پوری عقیدت مندی و پابندی کے ساتھ پچھلے تین سال سے زائد عرصہ سے منعقد ہورہی ہے۔ اس اتوار کو منعقد مجلس درودِ شریف و ذکر میں پچھلے پچاس سال سے مدینہ منورہ میں مقیم جناب احمد الدین اویسی اور عاشقانِ رسولٌ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نیاز احمد خان اور ان کے فرزندان ڈاکٹر شعیب احمد خان اور عاقب احمد خان نے مہمانون کا استقبال کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔