رئیس ہائی اسکول اینڈجونیرکالج میں اساتذہ کے لیے تعلیمی تربیتی ورک شاپ کا کامیاب انعقاد - ''کلاس روم کے ماحول کو تدریسی عمل کے لیے سازگار بنانا معلم کی قابلیت کی دلیل ہے۔'' (ماہرِ نفسیات عالیہ پٹیل)


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے مقصد سے پیر 10 اگست 2026 کو رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج,بھیونڈی اور اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے اشتراک سے ''مؤثر کلاس روم مینجمنٹ'' پر اساتذہ کے لیے ایک تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔ نشست میں ماہرِ نفسیات اور عالمی تربیت کار محترمہ عالیہ پٹیل نے اساتذہ کی رہنمائی کی۔ وائس پرنسپل عامر صدیقی نے نظامت، سوپروائزر مزدان مُلّا نے تعارف و استقبال اور معاون صدر مدرس مخلص مدعو نے تشکر کا فریضہ انجام دیا۔عالیہ پٹیل صاحبہ نے واضح کیا کہ مؤثر کلاس روم مینجمنٹ محض طلبہ کو خاموش رکھنے یا نظم و ضبط قائم کرنے کا نام نہیں، بلکہ ایک ایسا مثبت، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے جہاں طلبہ اعتماد کے ساتھ سیکھ سکیں۔ اس ضمن میں طلبہ کے رویوں کے پسِ پشت موجود نفسیاتی عوامل کو سمجھنے، استاد اور طالبِ علم کے درمیان مثبت تعلق قائم کرنے اور طلبہ کی انفرادی ضروریات کا خیال رکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی۔نشست میں واضح اصول و توقعات، مستقل مزاجی، مثبت حوصلہ افزائی، استاد کے جذبات پر قابو رکھنے وغیرہ اہم پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ نظم و ضبط کا مقصد سزا دینا نہیں بلکہ طلبہ کے رویے کی اصلاح اور انھیں ذمے دار بنانا ہے۔مقررہ نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ مشکل رویے کی صورت میں فوری اور جذباتی ردِعمل کے بجائے تحمل، مثبت رویے اور مؤثر ابلاغ کو اختیار کیا جائے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بعض صورتوں میں اساتذہ کا فوری منفی ردِ عمل کلاس روم کے ماحول کو بوجھل بنا دیتا ہے لہٰذا دل چسپ اور سرگرمی پر مبنی تدریس بہ ذاتِ خود کلاس روم مینجمنٹ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔تربیتی نشست کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ کامیاب استاد صرف کلاس کو کنٹرول نہیں کرتا بلکہ طلبہ کی نفسیات کو سمجھنا ان کی رہنمائی کرنا اور ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ فعال، پُراعتماد اور ذمے دار تسہیل کار کا کردار بہ خوبی نبھا سکے۔آپ نے کہا کہ کلاس روم کے ماحول کو تدریسی عمل کے لیے سازگار بنانا معلم کی قابلیت کی دلیل ہوتی ہے۔ اساتذہ اور مقررہ کے مابین دو طرفہ سنجیدہ تبادلہ خیال کے علاوہ وقوع پذیر کئی خوش گوار لمحات نے ورک شاپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔