یومِ کتب خانہ کے موقع پر تعلیمی دورہ۔


والپئی: (راست) یومِ کتب خانہ کے موقع پر نیشنل پرائمری اور ہائی اسکول کے تقریباً 80 طلبہ نے سرکاری کتب خانہ، والپئی کا تعلیمی دورہ کیا اور کتابوں کی اہمیت سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر طلبہ کو کونکنی، مراٹھی، انگریزی اور اردو زبانوں کی مختلف کتابیں دیکھنے اور پڑھنے کا موقع ملا۔
طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا اور کتب خانے میں موجود قیمتی علمی مواد کے بارے میں معلومات حاصل کی. اس تعلیمی دورے سے طلبہ میں مطالعے کا شوق پیدا ہوا اور انہیں نصابی کتابوں کے علاوہ دیگر مفید کتابیں پڑھنے کی ترغیب ملی۔
کتب خانے کے عملے دیپتی ساونت، شیلا گاؤکر، سدھیر ساونت، دیویکا ساونت اور ٹھکلو گاؤس نے طلبہ اور اساتذہ کا استقبال کیا اور انہیں رہنمائی کی۔ انہوں نے کتب خانے کی مختلف سہولیات اور طریقۂ کار سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا۔
اس سرگرمی کی انچارج اساتذہ شبانہ ملا اور شگفتہ آغا نے کہا کہ یہ تعلیمی دورہ طلبہ کے لیے معلوماتی، خوشگوار اور یادگار ثابت ہوا۔ اس دورے سے طلبہ کو باقاعدگی سے مطالعہ کرنے کی ترغیب ملی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔