مراسلہ - فرید احمد خان - انچارج نعتیہ مشاعرہ - پرافٹ فار آل۔
مراسلہ -
فرید احمد خان -
انچارج نعتیہ مشاعرہ -
پرافٹ فار آل۔
عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر آج 26 اگست کو دوپہر 2 بجے ڈی ڈی سہادری پر ’’پرافٹ فار آل‘‘ کے تحت منعقدہ خصوصی نعتیہ مشاعرہ نشر کیا جائے گا۔
اس منفرد نعتیہ مشاعرے میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جو محبت، امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا خوبصورت پیغام پیش کرتا ہے۔
محبانِ اردو اور عاشقانِ رسول ﷺ سے خصوصی گزارش ہے کہ اس منفرد اور پیغامِ محبت و امن سے بھرپور نعتیہ مشاعرے کو ضرور ملاحظہ فرمائیں اور اپنے احباب تک بھی اس کی اطلاع پہنچائیں۔
📺 نشریات: ڈی ڈی سہادری
🗓️ تاریخ: 26 اگست
⏰ وقت: دوپہر 2:00 بجے
فرید احمد خان -
انچارج نعتیہ مشاعرہ -
پرافٹ فار آل۔
Comments
Post a Comment