درگاہ حضرت دادا پیرؒ بیدر میں زیارتِ آثارِ مبارک کا انعقادعمل میں آئے گا.
بیدر : 23/اگست (نامہ نگار) درگاہ حضرت شاہ فتح اللہ قادری الملتانی المعروف حضرت دادا پیرؒ بیدر میں حسبِ عمل روایتِ قدیم 11 ربیع الاول مطابق 25 اگست بروز منگل، بعد نمازِ عصر تا مغرب زیارتِ آثارِ مبارک کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
یہ بابرکت تقریب جناب شاہ سجادمحی الدین قادری الملتانی (سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوحؒ) کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگی، جس میں موئے مبارک اور دیگر مقدس آثارِ مبارک کی بصد عقیدت و احترام زیارت کروائی جائے گی۔فرزندان سجادہ نشین و
درگاہ کے منتظم جناب محمد یونس قریشی نے عاشقانِ رسول اللہ ﷺ سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے دوست و احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں اس روحانی و بابرکت تقریب میں شرکت فرما کر سعادت حاصل کریں
Comments
Post a Comment