ریاستی وزیر اجے دھرم سنگھ کا بروز ہفتہ دورہ منااکھیلی میں عوامی ملاقات۔


منااکھیلی- 20/اگست(عبدالقدیر لشکری) ریاستی وزیر مسٹر اجے دھرم سنگھ بروز ہفتہ بیدر ضلع کا ایک اہم سرکاری دورہ کرنے جا رہے ہیں اپنے اس دورے کے دوران وہ منااکھیلی تشریف لائیں گے جہاں وہ مقامی عوام سے براہِ راست ملاقات کریں گے 
اس سلسلے میں منااکھیلی گرام پنچایت کے سابق نائب صدر سید قدیر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام مقامی شہریوں، تاجروں، نوجوانوں اور بزرگوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بروز ہفتہ صبح ٹھیک 10:00 بجے امبیڈکر سرکل منااکھیلی میں منعقد ہونے والے اس عوامی پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔سید قدیر نے مکتوب میں اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ منااکھیلی اور اس کے اطراف کے علاقوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے عوامی ملاقتی پروگرام کے ذریعے شہریوں کو اپنے دیرینہ مسائل، علاقائی شکایات اور ترقیاتی مطالبات براہِ راست وزیر موصوف کے سامنے پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے کی آواز کو حکومت تک مضبوطی سے پہنچایا جا سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔