معصوم عائشہ کی بسم اللہ خوانی کی تقریب۔


ملکاپور --(براہِ راست)  بروز جمعہ بتاریخ 21 اگست 2026 کو معصوم عائشہ شیخ مبشر کی بسم اللہ خوانی کی تقریب عمل میں آئی اس خوشی کے موقع پر سب نے عائشہ کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ اس موقعہ پر حافظ ظفیر عالم صاحب اور حافظ طارق صاحب کی خصوصی موجودگی باعث خیر و برکت رہی۔ حافظ صاحبان نے معصوم عائشہ کو، جن کی عمر چار سال چار مہینے ہوئی ہے، کو بسم اللہ شریف پڑھانے کا کارِ خیر انجام دیا۔ اس موقعہ پر عائشہ کے داداجان الحاج شیخ مبین صاحب نے اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ عائشہ کے والد شیخ مبشر سر اور بڑے ابو مستقیم سر نے بھی اپنی دعاؤں سے نوازا۔نانا جان رحیم اشرف خان اور ذاکر اشرف خان صاحب نے بھی اپنی دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات پیش کی۔بڑے اپّی مریم نے ،ابو بکر بھائی اور ماریہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ شیخ محسن صاحب نے بھی اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا۔چاروں طرف خوشیاں ہی خوشیاں پھیل گئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔