مُتحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ کی جانب سے ریاستی سطح کے ممتاز اساتذہ کو اعزاز۔


وانیامباڑی، 15 اگست 2026 : (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو مُتحدہ اردو تنظیم ٹرسٹ کی جانب سے ریاستی سطح پر نمایاں تعلیمی خدمات انجام دینے والے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹروں کو بہترین استاد/بہترین ہیڈ ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب 15 اگست 2026 کو اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، وانیامباڑی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جناب ین ریحان احمد ہیڈ ماسٹر انچارج باقیات صالحات ایڈڈ پرائمری اسکول ویلور سمیت متعدد مستحق اور قابلِ اساتذہ کو بہترین استاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات تقریب کے مہمانِ خصوصی اور وانیامباڑی کے معزز رکنِ اسمبلی جناب ایس۔ ایس۔ بی۔ فاروق صاحب نے پیش کیے۔

تقریب میں میلوشارم مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کہ سکریٹری جناب افتخار احمد صاحب، کرپور محمد ایوب صاحب صدر دی نیشنل ویلفیئر ایسوسییشن میل وشارم ،تروپتتور اور دھرم پوری اردو بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب سید مجیب صاحب اور معروف صحافی جناب اکبر زاہد صاحب تنظیم کے ذمہ داران جناب شاہد مدراسی صاحب محمد حنیف صاحب کنوینر ڈاکٹر جی امتیاز بادشاہ صاحب بھی موجود تھے۔

مقررین نے اعزاز یافتہ اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اعزازات اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انہیں طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی ترقی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے مزید جذبے کے ساتھ خدمات انجام دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔