محمد علی جوہر فاؤنڈیشن اور آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کا نیٹ / جے۔ای۔ میں کامیاب طلبہ کے لیے ستائشی پروگرام۔
بھساول (صلاح الدین ادیب) ۷ اگست 2026 کو ایک شاندار پروگرام میں بھساول شہر اور اطراف کے نیٹ اور جے ای ای جیسے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب طلبہ و طالبات کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی شخصیات کو بحیثیت مقرر و مہمان مدو کیا گیا۔ مفتی وصی صاحب نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اسلام تعلیم سے نہیں روکتا۔ ڈاکٹر رمضان صاحب نے موجودہ حالات میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حاجی انصار صاحب نے تعلیم کے ذریعے سماج کو تبدیل کرنے کی اپیل کی۔پروگرام کے صدر عبدالقادر میمن صاحب نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ تعلیم میں بہترین کارکردگی کرے تو کوئی بھی انہیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا۔ پروگرام کی نظامت نور الہدی قریشی صاحب نے کی اور ڈاکٹر طارق عزیز صاحب نے پروگرام کو کامیاب بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment