بزم گلستانِ ادب نصیرآباد کے مصرع طرح پر... کلام۔ ازقلم : عامر سکندر نصیرآبادی۔


بزم گلستانِ ادب نصیرآباد  کے مصرع طرح  پر... کلام۔ 
ازقلم : عامر سکندر نصیرآبادی۔

ہے صبح  نو کا حسیں نام یوم  آزادی
ہمیں ملا ہے یہ  انعام  یومِ  آزادی

خلوصِ دل سے کریں احترامِ خاکِ وطن
ہمیں یہ دیتا ہے پیغام یومِ آزادی

ہر ایک سمت لٹائے گا اب یہ خوشیاں ہی
بھرے گا پیار کا اب جام یومِ آزادی

وطن کی آن پہ قربان خود کو کرنا ہے
سبق یہ دیتا ہے ہر گام  یومِ آزادی

لکھا گیا جو مجاہد کے خوں سے مقتل میں
وہی  ہے  عظمتِ  اِکرام  یومِ آزادی

ملا ہے فضل الٰہی سے جو سکندر کو۔ 
اسی کا ہے یہ نیا نام یوم آزادی

ازقلم : عامر سکندر نصیرآبادی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔