ہم درد انسان گووتدھن ریڈی - آج یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی مضمون - ازقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔
ہم درد انسان گووتدھن ریڈی -
آج یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی مضمون -
ازقلم : ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔
کڈپہ 22 آگست 2026
سنگاریڈیچگووردھن ریڈی سر زمین کڈپہ سے تعلق رکھنے والے تیلگو دیشم پارٹی کے سینئر قائد ہی نہیں بلکہ ایک ہم درد انسان بھی ہیں. یہ انسانیت کے حامی غریبوں اور مسافروں کا خاص خیال رکھتے ہیں. گذشتہ گیارہ سال سے کڈپہ کلکٹریٹ ہر پیر کے دن گریوینسل منعقد ہوتا ہے یہاں ہر پیر کی دوپہر میں یہ مفت طعام کا انتظام کرتے آرہے ہیں جو مسافر غریب طبقہ کے لوگ اپنی درخواستیں پیش کرنے آتے ہیں ان کی بھوک پیاس مٹاکر نیکی اور ثواب پاتے ہیں ضلع کے اطراف گاؤں سے سینکڑوں لوگ یہاں آکر اس کار خیر کو دیکھ کر ان کے حق ڈھیر ساری دعائیں دیتے ہیں کلکٹریٹ سے کھانے کےلے دو تین کلومیٹر ہوٹلوں کو جانا اور اوپر سے مہنگائی کا زمانہ کئی مسائل ہیں صرف چائے بسکٹ پر دن بھر رہنا مشکل بات ہے دوری اور روپیوں کا مسئلہ بھی ہے. بعض دولت مندوں کو ہی مالک دل اور ہدایت دیتا ہے جو اس کار خیر میں خلوص سے حصہ لیتے ہیں. ایسے مخلص مخیر حضرات کو نہ ستائش کی تمنا نہ صلہ کی پرواہ ہوتی ہے
گووردھن ریڈی رایلسیما میں ایک پہلی پرائیویٹ لا کالج کا قیام عمل میں لایا 1986 میں وزیر اعلیٰ ین ٹی راما راؤکی عقیدت میں بساوا راما تارکا لا کالج کے نام سے منسوب کیا.
وہ ایک مرتبہ کڈپہ کلکٹریٹ کا دورہ کیا تو یہاں عرضیاں دینے والوں کی مصیبت دیکھ کر ان کی بھوک مٹانے کا مسمم ارادہ کیا اور آج تک یہ سلسلہ رواں دواں ہے. ہر ماہ پچاس ہزار کی لاگت سے یہ کارخیر کرنا کوئی معمولی بات نہیں جو قابل دادوتحسن ہے. وہ کہتے ہیں کہ ان کے والد پولیس افسر تھے ان کی ماں کے ساتھ ہر روز غرباء کو کھا کھلانا پسند کرتے تھےعلم اور کھانا بانٹا اچھے اعمال ہیں. وہ ان کے والدین کے نقش قدم پر چلتے آرہے ہیں.
گووردھن ریڈی انسانیت کا خیال رکھتے ہیں. کڈپہ یوگی ویمنا یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام کے لیے بہت کامیاب کوشش کی. ان کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے.
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
Comments
Post a Comment