درخواست برائے: آگرہ روڈ پانی کی پائپ لائن کی مسلسل لیکج۔


درخواست برائے: آگرہ روڈ پانی کی پائپ لائن کی مسلسل لیکج۔

بخدمت  
جناب میئر صاحبہ / کمشنر صاحب  
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مالیگاؤں

موضوع : آگرہ روڈ پر پانی کی پائپ لائن کی بار بار لیکج کے فوری تدارک کے متعلق۔ 

تاریخ: 02 اگست 2026

جناب عالی،  
ادب کے ساتھ عرض ہے کہ شہر مالیگاؤں کی مرکزی شاہراہ آگرہ روڈ پر پانی کی پائپ لائن کا بار لیک ہونا عوام و خواص سب کے لیے شدید تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

1. بارش کے موسم میں جب گرنا اور موسم ندیاں بھر کر بہہ رہی ہیں، تب بھی ہماری پائپ لائنیں سڑکوں پر ندیاں بنا رہی ہیں۔ ہر دوسرے دن لیکج سے ہزاروں لیٹر صاف پانی ضائع ہو جاتا ہے، سڑکیں خراب ہوتی ہیں اور ٹریفک جام کی نوبت آ جاتی ہے۔
2. اس لاپرواہی کی وجہ سے نہ صرف قیمتی پینے کا پانی ضائع ہو رہا ہے بلکہ سڑکوں کی حالت بھی خراب ہو رہی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ عوام ٹیکس ادا کر کے سہولیات کی امید رکھتے ہیں، لیکن بار بار کی عارضی مرمت نے لوگوں کا اعتماد مجروح کر دیا ہے۔
لہذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ خدارا اس مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے عارضی پیوند کے بجائے مکمل مستقل و معیاری پائپ لائن کا بندوبست کیا جائے۔ ماہرین کی ٹیم بھیج کر مسئلے کی جڑ تک جا کر فوری مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو راحت مل سکے اور قومی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے۔
آپ کے فوری تعاون کی توقع کے ساتھ۔  
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین

درخواست گزار:  
نام: شعیب احمد محمدی
پتہ: مالیگاؤں، ضلع ناسک
اسے مالیگاؤں کے ہر گروپ میں شئیر کریں نوازش ہوگی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔