طرحی و افسانوی نشستِ الہام — روداد
پونے، 9 اگست 2026: (راست) الہام فاؤنڈیشن، پونے کی ماہانہ طرحی و افسانوی نشست اتوار، 9 اگست 2026 کو آرائش ڈیزائن اسٹوڈیو، کلوور ہلز پلازہ، این آئی بی ایم، اُندری روڈ، پونے میں منعقد ہوئی۔ نشست کی صدارت جناب امتیاز خان صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب تنویر احمد تنویر نے انجام دیے۔ اس موقع پر جودھپور، راجستھان سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اشراق الاسلام ’ماہر‘ بھی موجود تھے۔
اس ماہ کی طرحی نشست کو اردو کے عظیم شاعر اور استادِ سخن جناب محمد ابراہیم ذوقؔ سے منسوب کیا گیا تھا۔ شعرا نے ذوقؔ کے منتخب مصرعِ طرح کی پابندی کرتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا، جبکہ بعض شعرا نے غیر طرحی کلام بھی پیش کیا۔ نشست میں نذیر فتح پوری، امتیاز خان، عبدالحمید ہنر، رفیق قاضی، تنویر احمد تنویر،کلیم جاوید کرتپوری،جمیل سید، صادق اگتپوری، حمیدہ حکیم، ڈاکٹر طوبیٰ چودھری، کاشف انصاری اور میڈی کرسٹی، آکاش راٹھور ،سمیت دیگر اہلِ ذوق نے شرکت کی۔
اس نشست کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ اس بار شعری نشست کے ساتھ اردو ادب کی اہم صنف افسانہ کو بھی شامل کیا گیا۔ پونے کے منتخب افسانہ نگاروں نے اپنے افسانے پیش کیے۔
Comments
Post a Comment