صابر علی نظامی نے این۔آے۔او۔ایس۔ ثانوی امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
بیدر، 11 اگست (نامہ نگار) : قومی اوپن اسکولنگ ادارہ (NIOS) کے تحت اپریل 2026 میں منعقدہ ثانوی جماعت کے امتحان میں صابر علی نظامی ولد حمید میاں، ساکن ریکلگی ضلع بیدر نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 361 نمبر حاصل کئے۔ انہوں نے اردو میں 97، ڈیٹا انٹری آپریشنز میں 73، سائنس و ٹیکنالوجی میں 72، ریاضی میں 67 اور انگریزی میں 52 نمبر حاصل کئے۔
صابر علی نظامی کی اس تعلیمی کامیابی پر حضرت مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، سید فصیح اللہ حسینی سجاد صاحب، سید عامر حسینی میڈیکل، محمد مصباح الدین سوپر پریس، مولانا محمد رفیق احمد نظامی، حافظ نذیر شرفی،محمد عامراستادبگدلی اور حضرت مولانا محمد ٹیپو سلطان نظامی نے دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے صابر علی نظامی کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صابر علی نظامی آئندہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔
Comments
Post a Comment