لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں یومِ آزادی اور انعام تقسیم کی تقریب جوش و خروش سے منعقد!


سولاپور : (راست) بتاریخ 15/08/2026 لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں 15 اگست کو 80 واں یومِ آزادی اور سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب نہایت جوش و خروش اور حب الوطنی کے ماحول میں منائی گئی۔
- صبح 8:00 بجے اسکول کے وسیع میدان میں پروگرام کا آغاز ہوا۔
- مہمانِ خصوصی شولاپور میونسپل کارپوریشن کے سینیر انجینئر جناب ریاض ایم. شیخ صاحب
- صدر اسکول جناب حاجی ایوب منگلگیری صاحب، نائب صدر ڈاکٹر الیاس سر، سیکریٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملا سر، خزانچی شابدی سر، برکت علی جاگیردار سر، کوآرڈینیٹر ریاض ولسنگکر سر، پرنسپل شاہپورے صوفیان سر، مزمل برچی سر، صلاح الدین سر کی اہم موجودگی تھی۔
مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد سب نے مل کر قومی ترانہ گا کر ترنگے کو سلامی دی۔  
طلبہ و طالبات نے حب الوطنی پر تقاریر پیش کیں۔ اپنے صدارتی خطاب میں مہمانِ خصوصی نے طلبہ کو یومِ آزادی کی اہمیت بتائی اور ملک کی خدمت کا درس دیا۔  
معلمہ قریشی افروز اور نفیسہ نداف نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوسرے سیشن میں گزشتہ تعلیمی سال میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات نیز اسکالرشپ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ اور مختلف مقابلوں میں مہارت حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کو مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اور انعامات دے کر خصوصی طور پر نوازا گیا۔ اپنے بچوں کی کامیابی دیکھ کر حاضرین والدین کے چہروں پر فخر نظر آ رہا تھا۔
مہمانِ خصوصی نے کہا: _"طلبہ کو صرف کتابی علم میں ہی نہیں بلکہ کھیل اور دیگر فنون میں بھی مہارت حاصل کرنی چاہیے۔ آج کے طلبہ ہی کل کے مضبوط بھارت کے معمار ہیں۔"_
تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے محنت کی۔  
آخر میں معلمہ صلا سید نے حاضرین اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ تمام طلبہ میں مٹھائی تقسیم کر کے تقریب کا اختتام کیا گیا۔  
پروگرام کی نظامت معلمات شائستہ شیخ اور شبنور مارسنلی نے کیں۔  
کوآرڈینیٹر ریاض ولسنگکر سر کی قیادت میں یہ پروگرام کامیابی سے مکمل ہوا۔

---

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔