جلگاؤں کی اقرا اسکول سالار نگر میں نعت خوانی مقابلے کا انعقاد کامیابی سے ہمکنار۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاوں میں نعت خوانی مقابلہ کا انعقاد پرنسپل شیخ نور محمد کی صدارت میں کیا گیا. تلاوت قران پاک سے مقابلے کا اغاز ہوا. نعت مقابلے کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے مقابلے کے اصول و ضوابط پیش کیے نیز نعت خوانی مقابلے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معلومات ہو اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حالات زندگی سے طلبہ مزید معلومات حاصل کریں. اس غرض سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ صدارتی کلمات میں نور محمد شیخ نے طلبہ کو بتایا کہ نعت میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واقعات بیان کیے جاتے ہیں صفات بیان کی جاتی ہے ہم کو اس پر عمل کرنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائی ہوئی سنتوں پر عمل کریں گے تو دونوں جہاں میں کامیاب ہوں گے. واجد پٹھان ، کاشف انجم ، گلنارمس ، تحسین شیخ مس شاہ زیفہ ، صفیان باغبان ، عدنان شیخ اساتذہ بطور مہمان خصوصی موجود تھے. نعت خوانی مقابلے میں اول مقام مصیب جاوید کھاٹک نے حاصل کیا. دوم مقام علی رضوان کھاٹک اور سوم مقام عمر عرفان شیخ نے حاصل کیا. کاشف انجم سر نے جج کا فریضہ ادا کیے. نظامت کا فریضہ محتسیم میر نور اقبال نے ادا کیے. جبکہ رسم شکریہ ڈاکٹر انیس الدین نے ادا کیے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔