سوشل کالج کی طرف سے ’’ہر گھر ترنگا ‘‘ریلی کا انعقاد۔


 سولاپور(اِقبال باغبان) : سولاپور سوشل اسوسیشن آرٹس اینڈ کالمرس کالج، سولاپور کے زیرِ اہتمام 9 مہاراشٹر بٹالین این سی سی، سولاپور کے اشتراق سے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ ریلی کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ ریلی کا مقصد عوام میں قومی پرچم کی اہمیت، حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔
ریلی میں کالج کے این سی سی کیڈٹس نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر کالج کےپرنسپل ڈاکٹر اقبال تامبولی نے شرکت کرتے ہوئے این سی سی کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ میں حب الوطنی ، نظم وضبط اور قومی ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہیں۔
 این سی سی آفیسر میجر پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہنمائی میں تمام این سی سی کیڈٹس نے ریلی میں شرکت کی۔ کیڈٹس نے ہاتھوں میں ترنگا تھام کر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے نعرے بلند کیے۔ ریلی کے ذریعے عوام کو اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے اور قومی پرچم کے احترام کا پیغام دیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔