شجرکاری کے لئے ہراسکول کورقم دی جاتی ہے ، سرکارکی جانب سے مفت میں ملنے والی تعلیم کی طلبہ قدر کریں - سرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول میلور کے طلبہ سے حیدرعلی ، یوسف رحیم بیدری ، اور محمد خلیل ودیگر کاخطاب ۔
بیدر۔ 18/اگست (راست) شجرکاری حکومت کرناٹک کے منصوبے کاحصہ ہے ۔ اس کے لئے محکمہ تعلیمات کے تحت ہر لوورپرائمری اسکول کو 5ہزارروپئے ، ہائرپرائمری اسکول کو 10ہزار ، سرکاری ہائی اسکول کو 15ہزار ، کرناٹک پبلک اسکول اور جونئیر کالجس کو 20اور25ہزار کی رقم دی جاتی ہے۔ تمام اسکولوں کوشجرکاری اور ایکو کلب کی جانب توجہ دے کر طلبہ کو شجرکاری کی اہمیت بتلاناچاہےے۔ یہ بات جناب حیدرعلی شاکر ای سی او برائے دفتر BEOبیدر نے کہی۔ وہ آج میلور کے سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول کے احاطہ میں یاران ِ ادب اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے
منعقد ہ تعلیمی اشیائ کی تقسیم تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ موصوف نے کئی ایک مثالوں سے طلبہ کو خوب پڑھنے اور حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو دی جانے والی سہولتوں سے استفادہ کی تلقین کی۔
سابق صدرA KARUT بیدر جناب محمد خلیل صاحب نے اپنی تقریر میں بتایاکہ ایک زمانہ تھا میلوراسکول میں 2500(ڈھائی ہزار طلبہ ) پڑھاکرتے تھے۔ اس اسکول کومیری26سالہ خدمات رہی ہیں۔ KARUTAنے میری صدارت میں اردو کی بقاکے لئے کافی جدوجہد کی ۔ یارانِ ادب بھی آپ طلبہ تک پہنچی ہے تو اس کی فکر بھی اردو زبان اور اردو تدریس کی ترقی وتروےج ہے۔ میں یارانِ ادب کے ذمہ دار یوسف رحیم بیدری کا شکرگذار ہوں ۔ان کے کام کو سراہتاہوں ۔ طلبہ کو چاہےے کہ وہ تعلیم کے حصول کے لئے فکرمندی سے لگ جائیں۔ معروف شاعروادیب جناب محمدیوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ِ ادب بیدر نے اپنے خطاب میں طلبہ سے کہاکہ مفت میں والدین ملتے ہیں جن کی ہم واقعی قدربھی کرتے ہیں۔ اسی طرح کرناٹک کی حکومت آپ کو مفت تعلیم دے رہی ہے۔ اس تعلیم کی قدر بھی والدین کی قدر کی طرح کریں ۔ ناقدری نہ کریں۔علم کاحصول انسانوں کی خدمت کے لئے ہو۔ بہت سے لوگ وہ ہیں جو علم اسلئے حاصل کرتے ہیں تاکہ ان پڑھ اور کم علم لوگوں کو اپناغلام بناسکیں۔ ہمیں اس روش سے بچنا چاہےے۔ ہمارا ہدف اونچا ہو۔ ہم اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے خیرخواہ ہوں۔ جناب عبدالسلیم اسد نے طلبہ وطالبات کو ان کی ذہنی سطح تک پہنچ کر کافی اہم باتیں بتائیں۔ اور وقت پر اسکول آنے کیلئے اپےل کی ۔ اس ذیل میں اساتذہ کرام کی کوششوں کابھی انھوں نے ذکر کیا۔ طلبہ سے سوالات کئے اور جواب ملنے پر چاکلیٹ اور پھول تحفہ میں دئے گئے۔ میلور کی معزز شخصیت جناب محمدیونس صاحب مؤظف بینکار نے بھی خطاب کیا۔ تمام طلبہ وطالبات میں یارانِ ادب ، اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے تعلیمی اشیائ (کاپیاں اور پین) کی تقسیم عمل میں آئی۔جن میں سرکاری اردو لوورپرائمری اسکول ، بیدری کالونی کے طلبہ بھی شامل تھے۔ صدر معلم جناب محمدعثمان صاحب نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا۔ اور جن طلبہ نے 15/اگست کے موقع پر ثقافتی پروگرام میں حصہ لے کرکامیابی حاصل کی تھی، انھیں اسکول کی جانب سے کتابیں اور قلم تحفہ میں دئے گئے۔ ابتدائ میں مذکورہ تمام مہمانان کی شالپوشی اور گلپوشی کی گئی۔ جب کہ صدر معلم جناب محمد عثمان اور جناب محمد خلیل صاحب کی شالپوشی اور گلپوشی یاران ِا دب اور
جناب عبدالسلیم اسد کی جانب سے کی گئی۔ تقریب کاآغاز طالبہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ حمدونعت اور نظمیں طلبہ نے پےش کیں۔ دیگر معلمات میں دلشادفاطمہ ، محمد ی بےگم ، کوثر فاطمہ ،یاسمین ٹیچر ،اور کنڑاگیسٹ ٹیچر موجودتھیں ۔ ایس ڈی ایم سی صدر جناب عبدالقادر کے علاوہ رکن ایس ڈی ایم سی بھی شہ نشین پر موجودتھے۔
Comments
Post a Comment