نیشنل اردو پرائمری و ہائی اسکول میں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔
والپوئی( گوا): نیشنل اردو پرائمری و ہائی اسکول میں یومِ آزادی کی تقریب بڑے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ صبح 8 بجے پرچم کشائی کی گئی، جس کے بعد قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
طلبہ نے آزادی کی اہمیت پر تقاریر، قومی رہنماؤں کی خدمات کو اجاگر کرنے والے پروگرام، حب الوطنی کے نغمے، رقص اور قومی نعروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
معروف سیاست داں اور سماجی کارکن اختر شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے دور رہنے اور تخلیقی صلاحیتوں، تعلیمی مہارتوں اور جسمانی صحت و تندرستی پر توجہ دینے کی تلقین کی۔
ہیڈ مسٹریس مسز صالحہ کوثر نے آزادی کی تاریخ اور جدوجہدِ آزادی کے مختلف مراحل پر روشنی ڈالی اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کی سرگرمیوں کی ذمہ داری مسز زلیخا اور عمران انعامدار نے سنبھالی۔ طلبہ کی پُرجوش شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا
Comments
Post a Comment