خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل قرآن خوانی وذکراللہ کا انعقاد۔


حیدرآباد۔9/اگست(راست) باسط افتخاری کے بموجب اتوار بتاریخ 9/اگست، 25 صفرالمظفربمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطنؒ چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیرنگرانی گدی نشین مولانا پیرزادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی خلیفہ سوم علامہ افتخار المشائخ حضرت پیرافتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجریؒ بعد نماز عصرحلقہ ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعد نماز مغرب مولانا اکبرالدین ذاکر افتخارخلیفہ ونواسہ حضرت پیر چشتی سید ولی اللہ حسینی کی صدارت میں محفل قرآن خوانی منعقد کی گئی۔ بعدازاں گدی نشین کاشف اللہ حسینی کی سرپرستی میں محفل قصیدہ بردِ شریف کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعدازاں بہ مزار جدامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ میں پیشکشی چادر گل و عطر بیزی عمل میں آئی۔ بعدازخانقاہِ سنجریہ افتخاریہ میں گدی نشین سید کاشف اللہ حسینی صاحب نے تمام عالم اسلام و بالخصوص مرحومین خانوادئے حضرت وطن ومریدین ومعتقدین اور حاضرین محفل کے لئے دعائے مغفرت ودعائے خیر فرمائی۔ محفل کا اختتام تناول تبرک پرہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔