یو۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ میں اینٹی ریگنگ ڈے کے موقع پر خصوصی لیکچر۔


یو۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ میں اینٹی ریگنگ ڈے کے موقع پر خصوصی لیکچر۔

سولاپور، 13 اگست 2026 : (صدف آراء چوبدار) یو۔ایس۔ مہیلا مہاودیالیہ، سولاپور کے اینٹی ریگنگ کمیٹی اور IQAC کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی کی ہدایات کے مطابق اینٹی ریگنگ ڈے کے موقع پر خصوصی مہمان لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر چوبدار صدف آرا نے انجام دی اور انہوں نے مہمانِ خصوصی کا تعارف پیش کیا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب شیلش کھیڑکر، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر، کرائم برانچ، سولاپور نے طالبات سے “Role of Students in Creating a Ragging-Free Campus” کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے اینٹی ریگنگ سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ رَیگنگ کو روکنے میں طلبہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے طالبات کو نظم و ضبط، باہمی احترام اور ایک محفوظ تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر انہوں نے موجودہ دور کے اہم مسائل، خصوصاً نشہ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچنے کی بھی طالبات کو نصیحت کی۔ انہوں نے طالبات کو ذمہ داری اور احتیاط کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے اور نشہ جیسی برائیوں سے مکمل طور پر دور رہنے کا پیغام دیا۔
پروگرام کے دوران شیلش کھیڑکر سر نے تمام طالبات کو اینٹی ریگنگ کا حلف (Anti-Ragging Pledge) دلایا۔ طالبات نے ریگنگ سے دور رہنے اور کالج میں محفوظ، باوقار اور مثبت ماحول برقرار رکھنے کا عہد کیا۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر زینب نایاب میڈم بحیثیت صدرِ مجلس موجود تھیں۔ پروگرام میں ایڈووکیٹ شہباز منیار بطور مہمان، ڈاکٹر ثمیہ باغوان میڈم اور کالج کا تدریسی عملہ موجود تھا۔
پروگرام کے اختتام پر فرزانہ پٹیل میڈم نے تمام مہمانان، پرنسپل، اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رسمِ تشکر ادا کی۔
پروگرام کا مقصد طالبات میں اینٹی ریگنگ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا اور ایک محفوظ، پُرامن اور باوقار تعلیمی ماحول کو فروغ دینا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔