ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمرکھیڑ میں "نشہ مکت بھارت" مہم کے تحت طلباء کا عزم: نشہ سے پاک سماج کی تشکیل کا لیا حلف۔
عمرکھیڑ (نامہ نگار): مقامی ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ میں نسلِ نو کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنے اور ایک صحتمند سماج کی تعمیر کے مقصد سے "نشہ مکت بھارت" مہم کے تحت ایک باوقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ اور طالبات نے مل کر نشہ سے دور رہنے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو نشہ سے پاک بنانے کا اجتماعی عہد (نشہ مکت حلف) لیا۔
جناب راحت روشن انصاری کیندر پرمکھ و صدر مدرس ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول عمر کھیڑ کی بہترین منصوبہ بندی کے تحت پروگرام کا انعقاد
صدارت: پروگرام کی صدارت جناب نواب خان امان اللہ خان صاحب نے فرمائی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبے میں طلباء کو نشے کی برائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روشن مستقبل اور صحتمند زندگی کے لیے نشہ سے دوری انتہائی ضروری ہے۔
عہد و اہتمام: معاون مدرسین جناب جنید ایاز احمد اور جناب اظہر مختار احمد شیرین ناز حیدر عقیل خان، زبیر احمد خان نزیر محمد خان نے تمام طالبات اور اساتذہ کو نشہ نہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس سے روکنے کا پرعزم عہد دلایا۔
"نشہ ایک ایسی برائی ہے جو انسان کے صحت، اخلاق اور مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے۔ ہمارے طالبات ہی کل کے سماج کے معمار ہیں، اس لیے ان میں یہ شعور بیدار کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔"
پروگرام کی اہم باتیں:
اسکول کے میدان میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں تمام طالبات نے اپنے ہاتھ آگے بڑھا کر ایک آواز میں نشہ مکت سماج بنانے کا حلف لیا۔
اساتذہ نے طلباء کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں اور محلے میں بھی اس پیغام کو عام کریں اور لوگوں کو نشے کے خلاف بیدار کریں۔
، فرزانہ بیگم سید رحیم (رکن بلدیہ)، شیخ رسول شیخ واحد (شکشن سبھا پتی، بلدیہ عمرکھیڑ)، عبدالغنی شاہ (رکنِ بلدیہ) اور بلدیہ کے
اعلیٰ افسران کی جانب سے تعلیمی پہل کی ستائش
تقریب کے دوران شہر کی مایہ ناز انتظامی و تعلیمی شخصیات بشمول ڈاکٹر اجے کُرواڑے (چیف آفیسر، نگر پریشد)، جناب نیتین چوہان (نائب چیف آفیسر)، جناب وجی بیتے واڑ (بلاک ایجوکیشن آفیسر) اور محترمہ چندا ڈھونے (توسیع تعلیم افسر) نے اسکول انتظامیہ کی اس شاندار تعلیمی و تربیتی پہل اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے منفرد انداز کی بھرپور تعریف کی اور اسکول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسکول انتظامیہ کمیٹی کا اظہارِ مسرت
اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی (SMC) کی صدر یاسمین بانو محمد خشتر اور نائب صدر محمد ارشاد عبدالستار سمیت کمیٹی کے تمام اراکین نے نئے طلبہ کا حوصلہ افزائی کااظہار کرنے والے اراکین میں درج ذیل شخصیات شامل رہیں:
ممتاز خان ریاست خان، غوث خان رحیم خان، سیما بی شیخ اسماعیل، آمینہ ثروت، ثمیہ مجاہدالدین خطیب، فروز احمد، امجد خان حسین خان، نسرین بی، رخسار بیگم، شیخ عمران شیخ رحیم، فرزانہ بیگم، زینت پروین، جناب ساجد اللہ جاگیردار (رکن بلدیہ) اور شیخ عثمان۔
اساتذہ اور عملے کی مخلصانہ محنت
اسکول کے تعلیمی گراف اور اس شاندار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے دن رات ایک کر کے محنت کی ہے۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے کوشاں رہنے والی ٹیم میں نواب خان، زبیر احمد خان، شمیم بانو، شائستہ بیگم، اکرام اللہ خان، نفیسہ بیگم، صائمہ بتول، کاشف احمد، شیخ عثمان، جنید ایاز، اظہر مختار، شیریں ناز، فرحانہ بیگم اور شیخ مستان، نازنین عقیل میاں، شاہدہ بیگم مبشر احمد، بشری زرین شیخ مہتاب، ارسلان الدین شجاعت الدین فاروقی فیضان خان پیر خان،زیب النساء بیگم، شامل ہیں۔
تقریب میں اسکول کے تمام اساتذہ، انتظامیہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو کامیا ب بنایا۔
Comments
Post a Comment