خدمت اور عزمِ وفاداری پر ایس بی آئی کی جانب سے 99 سالہ پنشنر محمد میاں کو شاندار اعزاز۔
ظہیرآباد 16/ اگست (نمائندہ،جی،یم) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دینے والے 99 سالہ پنشنر محمد میاں کو ان کی غیر معمولی خدمات، فرض شناسی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ایس بی آئی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر ایس بی آئی کی جانب سے محمد میاں کو یادگاری تحفہ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔ ایس بی آئی کے چیف جنرل منیجر نیلیش دویدی کی جانب سے سنگاریڈی ایس بی آئی کے ریجنل منیجر سراج باشا پاپا اور چیف منیجر سنگیتا نے یہ اعزاز پیش کیا۔بینک کے نمائندوں نے کہا کہ محمد میاں نے اپنی ملازمت کے دوران ادارے کے تئیں غیر معمولی وابستگی، فرض کی انجام دہی میں دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ان کی طویل مدتی خدمات اور ادارے کے لیے دی گئی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔99 سال کی عمر میں اپنی خدمات کے اعتراف میں ایس بی آئی کی جانب سے ملنے والا یہ اعزاز محمد میاں کے لیے نہایت یادگار لمحہ ثابت ہوا۔ ان کی طویل اور بے لوث خدمات پر بینک کے عہدیداروں، ملازمین اور دیگر افراد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد میاں کی خدمات اور فرض شناسی نئی نسل کے بینک ملازمین کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہیں۔۔۔
Comments
Post a Comment