گلزار کی 93 ویں سالگرہ پر اردو مراٹھی تہذیبی پروگرام رہگزر واک کے ذریعے اردو مرکز کا خراج۔
گلزار کی 93 ویں سالگرہ پر اردو مراٹھی تہذیبی پروگرام رہگزر واک کے ذریعے اردو مرکز کا خراج۔
اردو ادب کا درخت ستارہ گلزار ان کی سالگرہ کے موقع پر اردو مرکز کی جانب سے اردو مراٹھی تہذیبی واک سیریز کے حصے کے طور پر "گلزار رہگزر واک "کا انعقاد کیا گیا۔
اس واک کا اغاز ممبئی سینٹرل سٹی سینٹر سے کیا گیا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سٹیز سینٹر کے قیام سے قبل وہاں پر بہت ساری گیرج ہوا کرتی تھی اور ان میں سے ہی ایک گیرج میں گلزار نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں ہجرت کر کام کیا تھا۔
اس باب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نصف سے زائد غیر اردو داں یعنی مراٹھی خواتین و حضرات بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اس وقت کے آغاز میں فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے اردو مرکز کی کارکردگی اور اس کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے رہگزر گلزار واک کی تفصیلات گوش گزار کیں۔
اس کے بعد اردو مرکز کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ زبیر اعظمی نے گلزار کے فن و شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اور ممبئی میں ان کے قیام اور ان کی شخصیت ان کی فلمی وغیرہ فلمی شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی،اور یہ کہا کہ اس قسم کی تہذیبی واک کئی زبان و ادب مذاہب اور تہذیبوں کو اپس میں قریب میں لے آتے ہیں،جو دور حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
اس واک میں میونسپل کارپوریٹر جاوید جنیجا آغاز سے ہی شامل تھے۔
نصف کلومیٹر کا سفر طے کر یہ واک ناگپاڑہ جنکشن پر مولانا حسرت موہانی چوک پر پہنچی۔
اور اس کا آخری پڑاؤ تھا" مرزا غالب نقش دیوار"
پی ٹی مانے گارڈن میں مقامی ایم ایل اے امین پٹیل نے واک میں کثیر تعداد میں شامل سبھی شرکا ء کا خیر مقدم کیا
آخر میں واک ایک محفل میں تبدیل ہوا اور گلزار کی مختلف نظموں اور شاعری کے ذریعے انہیں خراج پیش کیا گیا۔
اور گلزار کے اہم فلمی نغموں سے سے محفل گل گلزار ہو گئی۔
اس اہم واک میں ارون شیوٹے مراٹھی شاعر،چندر شیکھر سانیکر،حکومت مہاراشٹر کے سابق کلچرل سیکرٹری گووند سروپ ،سیما نور،سارانیا سبرامنیم،اوم سنگھ بترا،پروفیسر اویناش کولھے، پروفیسر قاسم امام(ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن (پی ٹی مانے گارڈن) کے نائب صدر شہباز صدیقی،سعید خان،منیر خان،AMP کے صدر عامر ادریسی،سید فرقان، پروفیسر جمیل کامل، فلک چودھری اور بڑی تعداد میں برادران شریک تھے۔
شرکا آغاز سے ہی گلزار کے اہم فلمی نغموں کے پوسٹر لے کر چل رہے تھے،اور ان سبھی کے چہروں پر اس واک میں شرکت کی شمولیت کی خوشی ٹپک رہی تھی
Comments
Post a Comment