نویں 9 ویں بین الاقوامی صحافتی کانفرنس و ایوارڈ کا انعقاد - شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی کو صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا


جالنہ، 21 اگست 2026:(سید شاکر ) شہر جالنہ کے ماتو شری لانز، عنبر روڈ، قدیم جالنہ میں 9ویں بین الاقوامی صحافتی کانفرنس و ایوارڈ تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں صحافتی میدان سے وابستہ شخصیات، سماجی کارکنان اور معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر صحافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی کو انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی صحافتی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے آل انڈیا صدر جناب سراج احمد قریشی کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دیگر شخصیات کی بھی پذیرائی کی گئی۔ مقررین نے صحافیوں کی ذمہ داریوں، حق و صداقت پر مبنی صحافت اور معاشرے میں صحافت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔
شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ ملنے پر صحافتی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔