شمع اردو اسکول میں 80 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ ثقافتی پروگرام کے ساتھ منایا گیا۔


شمع اردو اسکول میں 80 واں یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ ثقافتی پروگرام کے ساتھ منایا گیا۔ 

سولاپور : ( اقبال باغبان ) ملک کا 80 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ مجرے واڑی کے شمع اردو اسکول میں ادارہ کے سکریٹری ابوبکر نلامنڈو کی صدارت میں اور پرنسپل یاسمین بیجاپورے کے مبارک ہاتھوں میں منایا گیا
اس موقع پر طلباء نے حب الوطنی کے گیت، تقاریر اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر ایوب احمد کی طرف سے پروگرام میں شریک تمام طلباء میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت شاہین صدف نے کی جبکہ آفتاب نالہ مندو نے اظہار تشکر کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے دلشاد اے رزاق، زبیدہ سیدخان، آسیہ بیجاپورے، ابرار نالہ مندو، معراج الولی نے محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔