پروگریسو اردو ہائی اسکول میں 80 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔
سولاپور (اِقبال باغبان ) : دی پروگریسو ایجوکیشن سوسائٹی کے اردو ہائی اسکول میں ملک کا 80 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب ادارہ کے رکن افتخار نداف کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
طلباء نے حب الوطنی کے گیت، تقاریر اور مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لیا۔ ان کی رہنمائی ڈاکٹر نکہت شیخ، ڈاکٹر اعجاز شیخ، شمع شیخ اور صدیقہ برگجی نے کی۔ طلباء میں جذبہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور آزادی کی قدروں کو سراہنے کے مقصد سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر موجود معززین نے آزادی کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے خلوص، ذمہ داری اور متحد ہو کر کام کریں۔
تقریب میں ہیڈ ماسٹرعبدلغفور سگری، ادارے کے اراکین شفیق الرحمن قاضی اور نذیر احمد شیخ کے علاوہ اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نکہت شیخ نے کی جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ نے شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment