امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کی اردو اسکول نمبر 6 کیمپ میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور ڈرائنگ کےمقابلہ کا شاندار انعقاد۔
امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کی اردو اسکول نمبر 6 کیمپ میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور ڈرائنگ کےمقابلہ کا شاندار انعقاد۔
نامہ نگار امراؤ تی(این۔ ایس۔بیگ کی رپورٹ ):
بتاریخ ۱۱ ِ اگست ۲۰۲۶: امراؤتی عظمیٰ بلدیائی اردو وسطانوی و فوقانوی مدرسہ نمبر 6 چپراسی پورہ کیمپ میں امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر مختلف سرگرمیوں،مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔شجر کاری ،ڈرائنگ کے مقابلے، حب الوطنی نغمے،تقاریر کے مقابلے وغیرہ ۔11اگست کو شجر کاری کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ہر ایک طالب علم نے ایک پیڑ لگانے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری نبھانے کا عہد کیا۔ شجر کاری کی اہمیت و افادیت کو سمجھانے کے لیے علاقۂ کیمپ کے بھاتکلی تحصیل روڈ سے طلباء نےدرختوں کی اہمیت پر اقوال اور نعرے لگا کر گشت کیا۔
ساتھ ہی ڈرائنگ مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔طلبہ کی تخلیقات نے مہمانان اور صدر صاحبہ کو لطف اندوز کیا۔ طلبہ کی ڈرائنگ ان کے خیالات کا عکس کاغذ پر بکھرے خوب صورت رنگوں میں قید ہوگئے اور درختوں کی کٹائی ،مشینی دور میں درختوں کی ضرورت کو طلباءنے کینوس پر بکھیر دیا۔اس موقع پر مہا نگر پالیکا کی شکشن سبھا پتی ' ایڈوکیٹ محترمہ پریتی ریونے صاحبہ بحیثیت صدر تشریف لائیں۔آپ نے نہایت خوشی کا اظہار کیا طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کیں اور ساتھ ہی اسکول کے خوبصورت احاطے ،نظم و ضبط،صفائی کی تعریف کرتے ہوئے اساتذہ اور اسکول کی صدر معلّمہ محترمہ ناہیدتبسم کو مبارکباد پیش کیں۔اس علاقے کی
کانگریس پارٹی کی صدر محترمہ جےشری میڈم بھی تشریف لائیں ۔اس موقع پر عظمیٰ بلدیہ امراؤتی کے تعلیمی افسر محترم ڈاکٹر پرکاش میشرام صاحب،اسکول نگراں کار سپکاڑ سر، حال ہی میں سبکدوش ہوئے معلین محترم ذکی صاحب اور اسکول نگراں و صدر معلم وحید خان صاحب نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو زینت بخشیں۔اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر حافظ ثناء اللہ شاہ صاحب اور نائب صدر مفتی شاکر صاحب نے بھی خصوصی وقت عنایت کیا ۔ معاون معلم محترم رفیق نورنگے بادے سر نے مہمانان کا استقبال طلبہ کی لیزم اور ڈرل کے ذریعہ کیا۔اس تقریب کی نظامت معاون معلم محترم اظہر خان نے دلکش اندر میں کی اور سامعین کو محظوظ کیا۔ نہایت قابل استاد محترم بدیع الدین سر نے اپنے مخصوص انداز میں اظہار تشکر پیش کیا۔
Comments
Post a Comment