جشن یوم آزادی کے موقع پر عظمیٰ بلدیہ امراؤتی اردو اسکول نمبر 6 0, کیمپ,حب الوطنی نغموں اور ترانوں سے گونج اٹھا۔
جشن یوم آزادی کے موقع پر عظمیٰ بلدیہ امراؤتی اردو اسکول نمبر 6 0, کیمپ,حب الوطنی نغموں اور ترانوں سے گونج اٹھا۔
نامہ نگار: ( این ایس بیگ امراؤتی) بتاریخ ۱۵اگست ۲۰۲۶ امراؤتی عظمیٰ بلدیائی اردو وسطانوی و فوقانوی مدرسہ نمبر 6چپراسی پورہ، کیمپ، امراؤتی میں جشن یوم آزادی نہایت جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ طلبہ نے پرچم کشائی کے بعد مارچ پاسٹ March Pastاور ڈرلDrill کے ذریعہ نظم وضبط اوراعتماد کے ساتھ معاون معلمین رفیق نورنگے بادے اور اظہر خان سر کی زیر نگرانی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔حب الوطنی نغموں کے ذریعہ قواعد کا مظاہرہ کیا گیا ۔
خوش آمدید و مرحباً کی مترنم آواز سے مہمانان،والدین،سرپرست کا خیر مقدم کیا گیا ۔ دوم جماعت کےطالب علم سیّد عرشان سید ارشاد نے (میرا ملک میرا دیش ) اپنی خوب صورت اور مسحورکن آواز میں نغمہ سرائی کی ۔ اول جماعت کی طالبہ امّ حبیبہ بنت شفیق اللہ خان نے نہایت خوبصورت انداز میں (دل دیا ہے جان بھی دیں گے اے وطن تیرے لیے) نغمہ سرائی کی۔ اول تا دہم جماعت کے طلبہ نے نہایت جوش و خروش سےاردو ،ہندی ،مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کیں۔مجاہدین آزادی کی یاد میں طلبہ نے حب الوطنی نغموں ،مختصر ڈرامے کے ذریعے انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
سرپرست والدین نے طلبہ کی خوب پزیرائی اور حوصلہ افزائی کی۔طلبہ نے ڈراموں اور حب الوطنی نغموں سے وطن کی محبت،عقیدت اور قومی یک جہتی کے جذبات کو فروغ دیا ۔
نظامت کے فرائض معاون معلم اظہر خان سر نے انجام دیے ۔مہانان کا رسم شکریہ محترمہ ناہید تبسم صاحبہ نے ادا کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پرطلبہ کو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ موقع پر امراؤتی عظمیٰ بلدیہ کے علاقہ کیمپ کے ممبر محترم ببلو بھائی شیخاوت، محترم ڈاکٹر وقار تاجی صاحب،محترم مرزا قیصر بیگ صاحب، محترم اعجاز باسط صاحب ، محترم سلیم انور صاحب،اجو بھائی صاحب، مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر محترم حافظ ثناء اللہ شاہ,رکن زینت النساء بیگم و دیگر کارکنان اور سرپرست حضرات نےپرچم کشائی کی تقریب اور اسٹیج پروگرام میں اپنی موجودگی سے تقریب کو زینت بخشیں۔
Comments
Post a Comment