بھیونڈی کی عوام کا ڈراموں کے لیے جوش دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوا ہوں “ مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی نگراں چیرمین سید حسین اختر - 'ایکٹ' آرٹ اینڈ کریٹیو تھیٹر ڈرامہ گروپ کا 45واں سالانہ جشن 16 اگست کو شاندار طریقے سے : منعقد۔


بھیونڈی : (راست) شہر کی فعال تنظیم 'ایکٹ' (ACT) آرٹ اینڈ کریٹیو تھیٹر ڈرامہ گروپ کا 45واں سالانہ جشن مقامی جی. ایم. مومن کالج کے ہال میں نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تقریب میں ڈرامے کے شوقین افراد اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے ایگزیکٹو چیئرمین سید حسین اختر اور اسپیشل ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی شریک ہوئے۔ تقریب میں شہر کے میئر نارائن چودھری کے نمائندے اور ان کے فرزند وکی چودھری، کانگریس شہر صدر عابد منصف خان کے علاوہ کلیم خان، ڈاکٹر واصف، عدنان سرکھوت، ایم. مبین، صدیق انصاری،کارپوریٹر بابا بہاوالدین ،ساجد صدیقی،عزیز شیخ،وحیدہ مومن، زویریہ قا ضی، 'ایکٹ' کے تمام ممبران اور شہر کی کئی معروف شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے ایگزیکٹو چیئرمین سید حسین اختر نے کہا کہ "بھیونڈی کی سرزمین ڈرامے کے لیے بہت زرخیز ہے اور یہاں کے عوام کا ڈراموں کے تئیں جوش و خروش قابل ستائش ہے۔" انہوں نے اعلان کیا کہ اکیڈمی کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والا ڈرامہ فیسٹیول اس سال بھیونڈی میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے اتنے عمدہ پروگرام کے انعقاد پر 'ایکٹ' کے صدر عرفان بردی کو مبارکباد دی۔
پروگرام کے دوران شہر کے کئی معروف گلوکاروں نے اپنے نغمے پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر تین ون ایکٹ ڈرامے پیش کیے گئے: نوشاد انصاری کا "حربہ"، ایم. مبین کا "کاکروچ" اور پریم چند کا "رسک سمپادک"۔ ناظرین نے ان ڈراموں کو بے حد سراہا۔
تقریب میں شہر کی معروف شخصیات ڈاکٹر ابو طالب انصاری، نیاز غلام محمد مومن اور عبداللہ ہانی کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے اسکولوں میں دسویں اور بارہویں جماعت میں ٹاپ کرنے والے طلباء اور ڈرامے کے تمام فنکاروں کو ٹرافیاں پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔