سعودی سنیما گھروں میں 40 فلموں کی نمائش، ایک ہفتے میں 44 ملین ریال کا بزنس۔
ریاض (کے این واصف) سعودی عرب کے سنیما گھروں میں اگست کے پہلے ہفتے کے دوران باکس آفس پر تقریباً 44 ملین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی فلم کمیشن کے مطابق سعودی سنیما گھروں میں 40 فلموں کی نمائش کی گئی جبکہ آٹھ لاکھ 93 ہزار 300 ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔
سعودی باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں “سپائیڈر مین”، “برانڈ نیو ڈے” سرِ فہرست رہیں۔ اس نے دوسرے ہفتے میں 20.8 ملین ریال کا بزنس کیا جبکہ ٹکٹوں کی فروخت چار لاکھ 13 ہزار 700 ریکارڈ کی گئی۔
اس کی کل آمدنی 37.7 ملین ریال تک پہنچ گئی جبکہ 7 لاکھ 27 ہزار 800 ٹکٹ فروخت ہوئے۔
سعودی عرب میں امریکی، ہندوستانی اور مصری فلمیں زیادہ بزنس کرتی ہیں۔ ہندی فلمیں انگریزی یا عربی سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھائی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھر سن 2018 میں قائم ہوئے۔ اس قبل یہاں فلم تھیٹرز کا وجود نہیں تھا۔ آج مملکت بھر میں جملہ 63 تھیٹرز ہیں جبکہ کوئی 600 اسکرینگ رومس ہیں۔ اور یہ سارے سعودی عرب کے دس شہرون میں پھیلے ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment