اگست 26 کو ظہیرآباد میں میلادُ النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس ڈی ایس پی سے انتظام میں تعاون کی درخواست۔
ظہیرآباد : 22 اگست(نمائندہ) میلاد کمیٹی ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام میلادُ النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026ء کو عظیم الشان جلوس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جلوس کا آغاز صبح 10:00 بجے ظہیرآباد عیدگاہ میدان سے ہوگا۔
جلوس عیدگاہ گراؤنڈ سے روانہ ہوکر احمد نگر کالونی، گڑھی ہری مسجد، ناگولا کٹہ جامع مسجد، قریش محلہ، لطیف روڈ، پولیس اسٹیشن اور مور پلوّڈ کمپلیکس سے ہوتا ہوا دوبارہ عیدگاہ میدان پہنچے گا۔ جلوس تقریباً دوپہر 1:30 بجے اختتام پذیر ہوگا۔
میلادُ النبی ﷺ کا یہ پروگرام ہر سال حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں منعقد کیا جاتا ہے۔
میلاد کمیٹی کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جلوس کو پُرامن اور نظم و ضبط کے ساتھ کامیاب بنانے میں تعاون کریں۔ سید فرحان قادری بغدادی نے پولیس اور انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ٹریفک، سیکیورٹی، ساؤنڈ سسٹم اور امن و امان سے متعلق تمام ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔
میلاد کمیٹی ظہیرآباد کے صدر سید محب الدین قادری عرف بابا صاحب نے پولیس و انتظامیہ سے جلوس کے روٹ پر ٹریفک اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے اور عوام سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے-
Comments
Post a Comment