منااکھیلی میں 26/اگست چہارشنبہ کو خون کاعطیہ کیمپ اورآنکھوں کا مفت معائنہ۔
منااکھیلی- 21/اگست (عبدالقدیر لشکری) سید نعمت علی کی اطلاع کے مطابق بیدر ضلع کے منااکھیلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیۃ علماء ہند، اے، ای،ایم این جی او اور نوجوانانِ منااکھیلی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے اس بار کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ خون کے عطیہ کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کے لیے مفت آنکھوں کا معائنہ بھی رکھا گیا ہے۔ یہ کیمپ بتاریخ 26/ اگست بروز چہار شنبہ (بدھ) صبح 9 بجے سے شام 5/بجے تک کمیونٹی ہیلتھ سینٹرمنااکھیلی میں منعقد ہوگا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنکھوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور ضروری مشورے دیے جائیں گے۔ منتظمین نے تمام مذہب و ملت کے نوجوانوں اور عام عوام سے پرزور اپیل کی ہے کے وہ بلا تفریق اس کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ضرورت مندوں کے لیے خون کا عطیہ دیں اور آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ شرکاء کے لئے طعام کا انتظام بھی رہیگا۔کیمپ کے متعلق مزید معلومات کے لیے موبائل نمبرات مولانا معیز الدین رشادی 9986975046 اور سید نعمت علی9916333206 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment