جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے زیر اہتمام 26 اگست کو میلادالنبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ ،سیرت اسٹڈی سرکلس ودیگر پروگرامس برادران ملت سے شرکت کی اپیل۔
ظہیر آباد 20 اگست (نمائندہ) جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے تنظیمی سیکرٹری جناب سید امتیاز کی اطلاع کے مطابق ماہ ربیع الاول میلاد النبی کے موقع پر مقامی جماعت کی مجلس شوری نے مختلف پروگرامز کرنا طے کیا ہے سیرت النبی کے پیغام سے واقفیت کے لئے شعبہ خواتین کی جانب سے 5 روزہ سیرت اسٹڈی سرکلس دو مقامات گڑھی ڈویژن اور اسلامک سنٹر ڈویژن میں 17/تا21/ اگست جاری ہیں 21/ اگست کو مسجد اشاعت اسلام راشدہ اسد ودیگر مساجد میں خطبہ جمعہ پیش کئے جائیں گے 22/تا25/اگست بوقت 9تا 11بجے شب مسجد اشاعت اسلام میں سیرت النبی پر اسٹڈی سرکلس رہے گا 23/اگست کو GIO کی جانب سےطالبات کے لئے Quest Exlence پروگرام رہے گا 26 اگست کو میلاد النبی کے موقع پر اسلامک سنٹر لطیف روڈ پر خون عطیہ کیمپ سرکاری ڈاکٹر س کی نگرانی میں 10 تا 4بجے منعق ہوگا برادران ملت و برادران وطن میں سیرت سے متعلق لٹریچر تقسیم کیا جائے گا ڈویژن کی سطح پر سیرت کے پروگرامس کئے جائیں گے اور CIO کی جانب سے بچوں کے مختلف پروگرامس کئے جائیں گے امیر مقامی محمد قیصر غوری معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین ضلعی صدر ایم پی جے انجنئیر شہبازالدین ارکان شوری عبدالروف اور عبدالمجید نے برادران ملت سے پر خلوص اپیل کی ہے کہ وہ ان پروگرامس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔۔۔
Comments
Post a Comment